ETV Bharat / state

Road Safety Week In Gaya سڑک سیفٹی بیداری مہم کے ذریعہ حادثات روکنے کی کوشش

author img

By

Published : Jan 12, 2023, 2:37 PM IST

ضلع گیا میں روڈ سیفٹی ہفتہ کے تحت مختلف مقامات پر بیداری پروگرامز ہوں گے۔ آج سے اس کا باضابطہ آغاز ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے ہری جھنڈی دکھا کر کردیا ہے۔ Road Safety Week In Gaya

سڑک سیفٹی بیداری مہم کے ذریعہ حادثات روکنے کی کوشش

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں سڑک سیفٹی ہفتہ کا آغاز آج سے ہوگیا ہے، ڈسٹرک مجسٹریٹ، ڈی ٹی او، ڈی ڈی سی نے ہری جھنڈی دکھا کر بیداری رتھ کو روانہ کیا، اس دوران یوا پریاس کے عہدیداران و ممبران بھی موجود تھے جو سڑک سیفٹی کو لیکر اپنے ہاتھوں میں پوسٹرس, بینرز لیے ہوئے تھے۔ ڈسٹرک ٹرانسپورٹ آفیسر ویکاس کمار نے بتایا کہ 11 سے 17 جنوری 2023 تک روڈ سیفٹی ہفتہ منایاجارہا ہے، اسکا مقصد ہر کسی کو بیدار کرنا ہے۔ سڑک سیفٹی ہفتہ کے دوران ضلع بھر میں مختلف سرگرمیوں کا بھی انعقاد ہوگا تاکہ عام لوگوں میں بیداری پیدا کی جا سکے۔

اسکول، کالج کے طلباء، ڈرائیوروں اور دیگر تمام سڑک استعمال کرنے والوں کے ساتھ مختلف سرگرمیوں کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے۔ ساتھ ہی ضلع ٹرانسپورٹ کی طرف سے پندرہ جنوری کو سرکاری بس اسٹینڈ میں آنکھ چیک اپ کیمپ کا بھی انعقاد ہوگا جس میں ڈرائیوروں کی آنکھوں کی مفت جانچ ہوگی۔ جنہیں ڈاکٹروں کے ذریعہ چشمہ لگانے کا مشورہ دیا جائے گا انہیں مفت چشمے دیے جائیں گے۔

دو افراد کو ملا گڈسمیٹرن ایوارڈ:

اس موقع پر دو افراد کو گڈ سمیٹرن ایوارڈ سے بھی نوازا گیا، ڈی ایم ڈاکٹر تیاگ راجن نے بتایا کہ سڑک سیفٹی ہفتہ کے تحت پہلے دن ضلع انتظامیہ کی جانب سے دو شخص کو گڈ سمیٹرن ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔ انہیں انتظامیہ کی جانب سے توصیفی سند دی گئی ہے،گڈسمیٹرن ایوارڈ دراصل انہیں دیا جاتا ہے جو سڑک حادثے میں زخمیوں کو گولڈن اوقات میں ہسپتال پہنچاتے ہیں۔ان کی مدد کرتے ہیں۔گولڈن اوقات میں ہسپتال پہنچنے سے شدید طور پر زخمی کی بھی جان بچنے کی قوی امید ہوتی ہے،

انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں کو جوسڑک حادثے میں زخمی ہو جاتے ہیں۔ انہیں ہسپتال پہنچانے اور مدد کرنے والوں کو اعزاز بخشا جاتا ہے کیونکہ دیکھا جاتا ہے کہ سڑکوں پر پریشان اور زخمیوں کی مددکرنے کے لیے بہت کم لوگ ہی آگےبڑھتے ہیں،اس طرح سے حوصلہ افزائی سے دوسرے لوگوں کا بھی حوصلہ بڑھے گا اور وہ مدد کے لیے آگے آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:Shafiq Ur Rahman Slams Mohan Bhagwat مسلمان اللہ کے علاوہ کسی سے نہیں ڈرتا، شفیق الرحمن برق

ان کا کہنا ہے کہ ضلع میں کم سے کم سڑک حادثے پیش آئیں اس کی کوشش جاری ہے اور اسی کڑی میں بیداری مہم شامل ہے، زیادہ تر حادثات ٹریفک قوانین کی ناواقفیت اور سڑکوں پر غلط ڈرائیونگ، ٹریفک سگنل کے بارے میں علم نہ ہونے اور لاپرواہی سے گاڑی چلانے کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ اس بیداری رتھ کے ذریعے لوگوں، ڈرائیوروں کو روڈ سیفٹی قوانین، ہیلمٹ کے استعمال، گاڑی پر مقررہ مسافروں کے بیٹھنے اور ٹریفک سگنلز کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.