ETV Bharat / state

Anti-Child Labor: دربھنگہ میں انسداد بچہ مزدوری رتھ کو کلکٹر نے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا - Green Flag to Darbhanga Rath

جن خاندانوں کی اقتصادی حالت اچھی نہیں ہوتی ہے بچہ مزدوری اکثر وہیں ہوتی ہے۔ ایسے خاندان کی نشاندہی کرکے انہیں مختلف سرکاری منصوبوں کا فائدہ دلوایا جائے گا۔ بچوں کو تعلیم سے جوڑا جائے گا۔ Collector Showed the Green Flag to Darbhanga Rath

15434121
15434121
author img

By

Published : Jun 1, 2022, 1:33 PM IST

دربھنگہ، بہار: ریاست بہار کے دربھنگہ ضلع میں یکم جون سے 11 جون تک انسداد مزدوری اطفال کے لیے خصوصی بیداری مہم چلانے کی شروعات ہورہی ہے۔ دربھنگہ ڈی ایم راجیو روشن نے پیر کے روز کلکٹریٹ احاطہ سے ضلع کے مختلف حلقوں میں مزدوری اطفال کے انسداد کے لیے بیداری پیدا کرنے والے رتھ کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس موقع پر کلکٹریٹ کے امبیڈکر کانفرنس ہال میں انسداد مزدوری اطفال کے لیے ضلع ٹاسک فورس کی میٹنگ بھی ہوئی جس میں 12 جون تک منائے جانے والے عالمی انسداد مزدوری اطفال پر تبادلۂ خیال بھی کیا گیا۔ Collector Showed the Green Flag to Darbhanga Rath

دربھنگہ انسداد مزدوری اطفال رتھ کو کلکٹر دربھنگہ نے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

میٹنگ میں بتایا گیا کہ سی ایل ٹی ایس کے تحت اطفال مزدور کے نام درج ہیں ان میں سے 13 ضلع کے باہر کے ہیں اور 10 ایسے ہیں جن کا اندراج ایک سے زائد بار ہوا ہے۔ جملہ 1101 بچہ مزدوروں میں 138 کی تصدیق کر لی گئی ہے اور 71 وزیر اعلیٰ راحت فنڈ کے لیے نا اہل پائے گئے ہیں اور 58 کو اہل پایا گیا ہے۔ جب کہ 10 مزدوروں کو فائدہ دلانے کی کارروائی کی جا رہی ہے۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ یتیم بچوں کو پرورش منصوبے کا فائدہ دیا جا رہا ہے جس کے تحت ایک ہزار روپے فی ماہ امدادی رقم 18 سال کی عمر تک دیا جائے گا۔ کووڈ کے دوران یتیم ہوئے بچوں کو امداد اطفال منصوبہ کے تحت 1500 روپے فی ماہ امدادی رقم دستیاب کرائی جا رہی ہے۔

بچہ مزدور کی بازیابی کے لیے بہبود اطفال کمیٹی اور محکمہ سماجی بہبود کے ذریعہ کام کئے جا رہے ہیں۔ ڈی ایم دربھنگہ راجیو روشن نے بچہ مزدوری کو لعنت قرار دیتے ہوئے مہم چلا کر انسداد مزدوری اطفال کو کامیاب بنانے کی افسروں کو ہدایت دی۔ اس سلسلے میں مقامی عوامی نمائندوں کی مدد لینے کا بھی مشورہ دیا۔ ڈی ایم نے کہا کہ جن خاندانوں کی اقتصادی حالت اچھی نہیں ہوتی ہے بچہ مزدوری اکثر وہیں ہوتی ہے۔ ایسے خاندان کی نشاندہی کرکے انہیں مختلف سرکاری منصوبوں کا فائدہ دلوایا جائے۔ بچوں کو تعلیم سے جوڑا جائے۔ انہوں نے اس کے لیے ریلوے اسٹیشن، بس اسٹینڈ پر چھاپہ ماری کرنے باہر لے کر جانے والوں پر کارروائی کرنے وغیرہ کی ہدایت بھی دی اور پنچایت سطح پر کمیٹی تشکیل کرنے کی ہدایت دی۔

یہ بھی پڑھیں:

اس موقع پر متعلقہ افسروں نے بھی شرکت کی۔ اس سلسلے میں ای تی وی بھارت بھی اپنے قارئین سے اپیل کرتا ہے کہ انسدادی مزدوری اطفال میں حکومت کی مدد کریں اور جہاں کہیں غربت یا دیگر لاچاری کے سبب بچے تعلیم سے محروم ہو کر کام کرنے پر مجبور ہیں ایسے بچوں کی نشاندہی کر کے ان کی تعلیم کا انتظام سماجی سطح پر کیا جائے اور ایسے خاندانوں کو مختلف سرکاری منصوبوں سے جُڑوانے میں مدد کی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.