کورونا وائرس وبا کی پیش نظر ضلع کیمور کے اعلی افسروں کو کمان سنبھالنی پڑ رہی ہے۔ خود ضلع مجسٹریٹ عام لوگوں کو سمجھاتے ہوئے نظر آئے۔
ملک کے کئی ریاست اور اس کے اضلاع کو لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے۔ جس میں ضلع کیمور بھی شامل ہے۔
ضلع ہیڈ کوارٹر بھبھوا میں ضلع مجسٹریٹ نے مائک کے ذریعہ کے لوگوں کو آگاہ کر رہے ہیں کہ گھر سے باہر نہ نکلیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سختی سے پیش آیا جاٸیگا۔'
ضلع مھسٹریٹ کے ساتھ ساتھ ڈی سی او اور بی ڈی او بھی عام لوگوں کو گھروں میں رہنے کی اپیل کر رہے ہیں۔
وہیں ضلع کے کدرا علاقے سے ملی اطلاع کے مطابق کدرا بلاک ہیڈ کوارٹر میں افسر مائک کے ذریعہ اعلان کررہے تھے کہ 'سبزی، پھل، کرانا اور دوا دکان کو چھوڑ دیگر دکانوں کو بند رکھے۔'
ضلع ہیڈ کوارٹر بھبھوا کو ضلع انتظامیہ کی جانب سے سیل کر دیا گیا ہے۔ باہر سے آنے والی گاڑیوں کو شہر کے اندر جانے سے روکا جا رہا ہے۔