ETV Bharat / state

Transport Department to Pay Election Duty Fare: الیکشن ڈیوٹی پر مامور گاڑیوں کو ابھی تک پیسے نہیں ملے

ضلع گیا محکمہ ٹرانسپورٹ نے الیکشن ڈیوٹی میں لگی گاڑیوں کی رقم ادا نہیں کی ہے، اب تک 16 57 گاڑیوں کی رقم باقی ہے، یہ گاڑیاں سنہ 2020 کے اسمبلی انتخابات میں لگی تھیں۔ اس سلسلے میں ضلع الیکشن افسر کم ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے Transport Department to Pay Election Duty Fare ضلع محکمہ ٹرانسپورٹ کو پندرہ دنوں کے اندر رقم ادا کرنے کی ہدایت دی ہے۔

author img

By

Published : Jan 24, 2022, 10:49 PM IST

district magistarate oder transport department to pay election duty Fare
الیکشن ڈیوٹی پر مامور گاڑیوں کو ابھی تک پیسے نہیں ملے

ریاست بہار کے ضلع گیا میں کڑاکے کی سردی پڑرہی ہے لیکن اس سردی میں بھی گاڑی مالکوں کو محکمہ ٹرانسپورٹ سے پیسے نکالنے میں پسینے چھوٹ رہے ہیں۔ دراصل سنہ 2020 کے بہار اسمبلی انتخابات میں 25 سو کے قریب پرائیویٹ و مسافر گاڑیاں انتخابی عمل میں لگائی گئی تھیں اور اس میں ہر گاڑی کو الیکشن کمیشن کے اصولوں کے مطابق پیسے دینے تھے، تاہم اب بھی 1657 گاڑی مالکوں کو محکمہ ٹرانسپورٹ نے رقم ادائیگی نہیں کی ہے۔ اس معاملے پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ تیاگ راجن ایم ایس نے سختی سے نوٹس لیا ہے اور ہدایت دی ہے کہ Transport Department to Pay Election Duty Fare فوری طور پر رقم کی ادائیگی کی جائے'۔

ویڈیو

پیر کی سہ پہر کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ تیاگ راجن ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ آفس کا اچانک جائزہ لینے پہنچے تھے وہاں پر موجود لوگوں کو دیکھ کر ڈی ایم رکے اور ان سے آنے کی وجہ پوچھا جس کے بعد موجود نواب ٹرانسپورٹ کے مالک نواب خان نے بتایا کہ الیکشن ڈیوٹی میں انکی گاڑی لی گئی تھی ڈیڑھ برس سے زیادہ وقت گزرچکا ہے لیکن ابھی تک رقم نہیں ملی ہے۔

اسی طرح کی شکایت جہان آباد ضلع سے پہنچے ایک اور شخص نے بتایا کہ وہ ٹرانسپورٹ سنگھ کا سکریٹری ہے اور اس سے الیکشن کے وقت سینکڑوں گاڑی لی گئی تھی لیکن ابھی تک گاڑیوں کا پیسہ نہیں ملا ہے۔

ڈی ایم نے ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ افسر کو پندرہ دنوں کے اندر کاغذی کاروائی مکمل کرکے رقم دینے کی ہدایت دی ہے ساتھ ہی انہوں نے کہاکہ اگر اس پر عمل نہیں کیا گیا اور شکایت ملتی ہے تو ضروری کاروائی کی جائے گی۔'

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.