مجلس اتحاد المسلمین (ایم آئی ایم) کی بہار یونٹ کے کارکنان کی جانب سے مزدوروں کے بیچ راحتی اشیا کو تقسیم کیا گیا ہے۔
- اسدالدین اویسی کی ہدایت:
آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے قومی صدر اسدالدین اویسی کی ہدایت پر کیمور میں لگاتار کٸی دنوں سے کارکنان خود روزہ رہ کر چلچلاتی دھو پ میں قومی شاہراہ پر خدماتی کام انجام دے رہے ہیں۔
بیرونی ریاستوں سے آنے والے مزدوروں کے بیچ پانی، ناشتہ اور پھل تقسیم کر رہے ہیں۔ بڑی تعداد میں ایم آئی ایم کارکنان ہر روز بھوکے پیاسوں کا سہارا بن رہے ہیں۔
- مزدوروں کے درمیان فوری راحت:
موہنیاں کے باشندہ زبیر قریشی کا اس بابت کہنا ہیں کہ 'قومی صدر اسدالدین اویسی اور ریاستی صدر اختر الایمان کی ہدایت پر بہار کی کرمناشا سرحد سے ہوتے ہوۓ اپنے وطن کو واپس آرہے ہزاروں کی تعداد میں مزدوروں کے بیچ فوری راحت دینے کا کام کیا جا رہاہے'۔
زبیر قریشی نے بتایا کہ 'ایک طرف تپش بھری گرمی کی شدت ہے تو دوسری جانب زمین تپ رہی ہے اور دھوپ میں تیزی ہے۔ اس بیچ مزدور بے حال ہوچکے ہیں'۔
- ناشتہ اور پانی کے ذریعے مزدوروں کا استقبال:
انہوں نے بتایا کہ 'درجن بھر مجلسی کارکن مزدوروں کے بیچ روزہ رہ کر انہیں پھل کےطور پر خربوز، طربوز، ککڑی، کے علاوہ ناشتہ اور پانی مہیا کرایا جارہا ہے'۔
بہرحال زبیر کے علاوہ گولڈن رضوان الطاف، فردوش اور صدام جیسے نوجوان ان کاموں میں شریک ہیں۔