ETV Bharat / state

بھاگلپور: آن لائن نظام تعلیم پر مذاکرہ کا انعقاد - स्कूल-कॉलेज बंद होने से बच्चे शिक्षा से वंचित

بہار کے ضلع بھاگلپور میں کورونا وبا اور آن لائن نظام تعلیم پر ایک مذاکرہ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت مونگیر یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر شاہد رضا جمال نے کی۔

بھاگلپورمیں آن لائن نظام تعلیم پر مذاکرہ کا انعقاد

author img

By

Published : Aug 25, 2021, 10:09 PM IST

پروگرام میں تلکا مانجھی یونیورسٹی بھاگلپور کے پی آر او ڈاکٹر دیپک کمار اور این ایس ایس کے کوارڈی نیٹر ڈاکٹر انیرودھ کمار و دیگر موجود تھے، شرکا نے آن لائن نظام تعلیم کی خصوصیات اور اور خامیوں پر سیر حاصل گفتگو کی، پروفیسر دیپک کمار شنکر پی آر او تلکا مانجھی یونیورسٹی بھاگلپور ڈاکٹر انیرودھ کمار کو-آرڈی نیٹر این ایس، تلکا مانجھی یونیورسٹی بھاگلپور نے شرکت کی۔

بھاگلپورمیں آن لائن نظام تعلیم پر مذاکرہ کا انعقاد

اس موقع پر ڈاکٹر شاہد رضا جمال نے کہا کہ 'آن لائن نظام تعلیم وقت کا تقاضا ہے لیکن اس میں کئی طرح کی دشواریاں بھی ہیں کیونکہ ہمارے ملک میں ایسے طلبہ کی کثیر تعداد ہے جن کے پاس ٹولس کی کمی ہے، اس کے علاوہ دور دراز علاقوں میں نیٹ ورک سروسز بھی بہتر نہیں ہے، لہذا حکومت کو پہلے اس جانب توجہ دینی ہوگی۔

مزید پڑھیں: مظفرنگر فساد متاثرین میں نئے مکانات کی تقسیم

انہوں نے کہا کہ 'یہ بھی حقیقت ہے کہ کورونا وبا کے سبب سب سے زیادہ نقصان طلبہ کا ہو ا ہے، کیونکہ اس دوران اسکول و کالجوں کے بند ہونے کی وجہ سے بچے تعلیم سے محروم رہے، ایسے میں آن لائن نظام تعلیم ایک بہتر متبادل ہے، لیکن اس کو عملی جامہ پہنانے کے لیے حکومتی سطح پر بہت کچھ کرنا باقی ہے، اس مذاکرہ میں سینر صحافی تسنیم کوثر اور جناب عظیم الدین وغیرہ بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.