ETV Bharat / state

Violence in Biharsharif فساد انجام دینے والوں کے تعلق سے اکنامک آفینس یونٹ کا انکشاف

بہار پولیس نے بہار شریف میں رام نومی کے موقع پر فرقہ وارانہ واقعہ کا انکشاف کردیا ہے ۔ بہار اکنامک آفنس یونٹ نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ یہ تشدد ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت Vested Intrest Group کی طرف سے افواہ پھیلا کر کیا گیا تھا۔ 5 ملزمان منیش کمار، تشار تانتی، دھرمیندر مہتا، بھوپیندر رانا، نرنجن پانڈے کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انہی کے موبائل سے گمراہ کن مواد اپ لوڈ کیا گیا تھا ، یہی اصل ہیں جنہوں نے مدرسہ کو نذرآتش کرنے سمیت بہار شریف کو نشانہ بنایا تھا-

فرقہ ورانہ تشدد
فرقہ ورانہ تشدد
author img

By

Published : Apr 10, 2023, 7:11 AM IST

ریاست بہار کے نالندہ ضلع میں واقع بہار شریف میں رام نومی کے موقع پر پیش آئے فرقہ ورانہ تشدد کا پولیس نے انکشاف کیا ہے۔ اس معاملے میں پانچ افراد کی گرفتاری بھی ہوئی ہے جن پر یہ الزامات ہیں کہ انہوں نے سازش کے تحت سوشل میڈیا کے توسط سے گمراہ کن افواہیں پھیلائیں اور ساتھ ہی ایک خاص فرقے کے خلاف اکسایا ہے ۔
دراصل بہار اکنامک آفنس یونٹ کی طرف سے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ نالندہ ضلع کے تحت بہار شریف میں رام نوامی تہوار کے دوران فرقہ وارانہ تشدد کا ایک واقعہ پیش آیا، جس میں جان و مال کا نقصان ہوا۔ ان واقعات میں فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات پیش آئے۔مذہبی جذبات کو بھڑکانے والے پیغامات اور سائبر اسپیس میں دیگر فرقہ وارانہ قابل اعتراض پیغامات اور پوسٹ کا فسادات اور فرقہ وارانہ تشدد کو بھڑکانے میں اہم کردار تھا۔

مختلف سوشل میڈیا ذرائع کے توسط سے بہار شریف میں امن و امان کی سنگین صورت حال اور فرقہ وارانہ فساد کی تحقیقات کے لیے اکنامک آفنس یونٹ میں ایک خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی۔ یہ ٹیم بہار شریف گئی اور جائے وقوعہ پر تفتیش کی،سوشل میڈیا اور سائبر اسپیس میں مختلف ذرائع سے پھیلائے جانے والے افواہوں اور اسکے متعلق پیغامات کا گہرائی سے تجزیہ کیا، جس میں پایا گیا کہ فرقہ وارانہ تشدد اور امن و امان کے سنگین مسائل سوشل میڈیا پر پھیلائے گئے نفرتی مواد کے سبب پیش آیا، ابتدائی تحقیقات اور جمع کردہ ڈیجیٹل شواہد کی بنیاد پر 15 نامزد ملزمان اور دیگر ملزمان کے خلاف اکنامک آفینس تھانہ میں مقدمہ نمبر 07/2023مورخہ 8.4.2023 مختلف دفعات کے تحت درج کیا گیا اور اسکے بعد تحقیقات شروع کی گئی۔

مزید پڑھیں:Violence in Biharsharif مولانا شبلی قاسمی کا بہار شریف میں فساد متاثرہ علاقوں کا دورہ، حکومت سے شفاف جانچ کا مطالبہ

اب تک کی تحقیق کے دوران یہ معلوم ہوا ہے کہ رام نوامی کے جلوس کی آڑ میں مذہبی جنون اور فرقہ وارانہ تشدد پھیلانے کا کام ویسٹیٹ انٹریسٹ گروپ کی تنظیموں نے سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا تھا۔ فرقہ وارانہ تشدد کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے ایک خاص فرقے کے لیے مذہبی پیغامات اور خبریں پھیلائی گئیں ، چھاپے کے دوران پانچ نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ان کے پاس سے پانچ موبائل فون بھی ضبط کیے گئے ہیں یہ موبائل فون فرقہ ورانہ پیغامات اپ لوڈ کرنے کے لیے استعمال کیے گئے تھے۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ کیس کی تحقیقات اور اسکے آگی کی کارروائی کے لیے اعلیٰ افسران کی ہدایات پر خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

واضح ہو کہ رام نومی کے موقع پر بہار شریف میں فرقہ ورانہ فساد ہوا جس میں جانی مالی نقصان ہوا ہے اس معاملے میں پولیس کی کاروائی اب تیز ہوگئی ہے-

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.