بہار اسمبلی انتخابات کے بعد شہر گیا میں چوطرفہ ترقیاتی منصوبوں کو زمینی سطح پر اتارنے اور ادھورے کاموں میں تیزی لانے کے متعلق میونسپل کارپوریشن فعال ہو چکا ہے جمعرات کو اسی کو لے کر کارپوریشن کے افسران و ملازمین اور وارڈ کونسلروں کی جائزہ میٹنگ ہوئی، ڈپٹی میئر نے متعلقہ افسران اور ملازمین کو دس دنوں کے اندر ادھورے کاموں کو مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔
ڈپٹی میئر موہن شریواستو نے کہا کہ شہر کو خوبصورت بنانے کے لیے یومیہ بیداری مہم شروع کی جائے گی، جن علاقوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی نہیں ہے اس کمی کو فوری طور پر پوری کرنے پر زور دیا جائے گا، گلی، نلی ونالوں کی صفائی، پانی کی فراہمی اور عام آدمی سے جڑے سبھی کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کی جائیگی، شہر کو خوبصورت اور صاف ستھرا بنانے کی ذمہ داری ہرفرد کی ہے۔
میونسپل کارپوریشن اپنے محدود وسائل اور آمدنی سے ہر ممکن پورے کام کرنے میں ہمیشہ کوشاں رہتا ہے، حکومت کامنصوبہ جل جیون ہریالی کے تحت کنویں اور تالابوں کی صفائی اور انکی تزئین پر بھی بہتر ڈھنگ سے کام شروع کرنے کا پلان شروع کر دیا گیا ہے، شہر کے ترقیاتی منصوبوں کو پورا کرنے کے لیے جن ایجنسیوں کو ذمہ داریاں حکومتی سطح پر ملی ہیں اور وہ نامکمل ہیں اسے پہلے پورا کرانے کو لیکر کوشش ہو گی تاہم ایجنسیوں کی جانب سے اگر دلچسپی لیکر کام نہیں ہوتے ہیں تو اسکے متعلق حکومت کو آگاہ کیا جائے گا۔
گیا سیاحتی و مذہبی مقام کے اعتبار سے بھی کافی اہم ہے، یہاں کی ترقی سے کئی راستے کھلیں گے جسکا فائدہ یہاں کے باشندوں کو پہنچے گا۔ میٹنگ میں میئر گنیش پاسوان، آیوکت ساون کمار سمیت انجنئیر اور وارڈ کونسلروں نے مختلف منصوبوں میں تاخیر پر اپنی بات رکھیبائٹ ڈپٹی میئر موہن شریواستو