ETV Bharat / state

'بچوں کی اموات، نتیش کمار استعفی دیں'

راشٹریہ جنتادل کی لیڈر رابڑی دیوی مظفرپور اور آس پاس کے اضلاع میں چمکی بخار سے بچوں کی موت کی وجہ حکومت کی غلطی اور لاپروائی کو بتایا اور کہا کہ اس کی اخلاقی ذمہ داری لیتے ہوئے وزیر صحت منگل پانڈے کو فوراً اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دینا چاہئے ۔

راشٹریہ جنتادل کی لیڈر رابڑی دیوی
author img

By

Published : Jun 28, 2019, 5:30 PM IST

سابق وزیراعلیٰ رابڑی دیوی نے یہاں کونسل کے باہر نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہاکہ نتیش حکومت کی لاپرواہی اور غلطیوں کی وجہ سے مظفرپور اور اس کے آس پاس کے اضلاع میں چمکی بخار سے سینکڑوں بچوں کی اموات ہوئیں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اس کی اخلاقی ذمہ داری لیتے ہوئے وزیر صحت مسٹر پانڈے کو فورا استعفیٰ دے دینا چاہئے ۔ اگر وہ ایسا نہیں کرتے ہیں تو وزیراعلیٰ نتیش کمار کو بلاتاخیر اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دینا چاہئے ۔

آرجے ڈی لیڈر نے الزام لگاتے ہوئے کہاکہ اس بیماری کی روک تھام کے علاوہ بیمار بچوں کے مکمل علاج کیلئے حکومت نے ابھی تک کوئی انتظام نہیںکیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ چمکی بخار سے متاثر بچوں کو کھانے کیلئے اناج تک نہیں مل پارہا ہے ۔

رابڑی دیوی نے چمکی بخار سے بچوں کی ہوئی اموات سے متعلق وزیراعظم نریندر مودی کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ ” میں مسٹر مودی کے بیان کا خیر مقدم کرتی ہوں ۔

انہوں نے اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو کے نہیں آنے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہاکہ وہ جلد ہی آئیںگے ۔ وہ بیٹھے ہوئے نہیں ہیں بلکہ اپنے کام میں لگے ہوئے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.