ETV Bharat / state

Dengue Cases In Gaya گیا میں ڈینگو کے کیسز میں اضافہ ،انتظامیہ تشویش میں مبتلا - ریاست بہار کے ضلع گیا

گیا میں ڈینگو متاثرین کی تعداد بڑھنے لگی ہے۔ ڈی ایم نے محکمہ صحت گیا کو الرٹ پر رہنے کی ہدایت دی ہے، شہر کے کئی وارڈوں میں ڈینگو کاخطرہ بڑھ گیا ہے۔

گیا میں ڈینگو کے  کیسز میں اضافہ ،انتظامیہ تشویش میں مبتلا

author img

By

Published : Aug 19, 2023, 7:49 PM IST

گیا میں ڈینگو کے کیسز میں اضافہ ،انتظامیہ تشویش میں مبتلا

گیا:ریاست بہار کے ضلع گیا میں پھیل رہے ڈینگو نے ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت کی تشویش بڑھا دی ہے۔ضلع گیا کے کئی وارڈ وں پر ڈینگو کے ہاٹ اسپاٹ ہونےکا خطرہ لاحق ہے۔حالانکہ ابھی ضلع محکمہ صحت کے مطابق ڈینگو کے دو معاملے سرکاری ہسپتال کے ڈینگو وارڈ میں ایکٹیو ہیں۔

تاہم نجی ہسپتالوں اور دیہی علاقوں کی رپورٹ زیادہ تعداد ہونے کی بتائی جارہی ہے ، ڈسٹرک مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگ راجن نے ڈینگو کےبڑھتے خطرات اور معاملات کو دھیان میں رکھتے ہوئے ضلع محکمہ صحت کو اس سے بچاؤ اور علاج کے حوالے سے کئی ضروری ہدایت دی ہیں اور ساتھ ہی میونسپل کارپوریشن کو لازمی طور پر وارڈوں میں فاگنگ کرانے ،جمےہوئے پانی کی نکاسی ، صفائی کو یقینی بنانے کو کہا ہے۔سول سرجن کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ڈینگو سے متاثر وارڈوں اور گاؤں کی پہچان کریں ۔ڈینگو جانچ کے لیے ہسپتالوں میں انتظامات کرائیں اور ساتھ ہی ضلع سطح پر انوگرا نارائن ہسپتال میں ابھی ڈینگو وارڈ بنوایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Digital Governance In Bihar ڈیجیٹل گورننس کا مطلب اور مقاصد سے واقف ہوں نوجوان

ڈی ایم تیاگ راجن نے بتایاکہ ڈینگو جانچ کی تعداد بڑھانے کو کہا گیا ہے ۔ میونسپل کارپوریشن نے روسٹر بناکر فاگنگ کرانے کی کاروائی شروع کردی ہے ۔اگلے دو دنوں میں یہ سلسلہ شروع ہوجائے گا ۔انتظامیہ سبھی انتظامات کو یقینی بنایا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.