ETV Bharat / state

Demand of Woolen Kashmiri Shawl in Gaya: گیا میں اونی کشمیری شال خواتین کی پہلی پسند - خواتین کے درمیان اونی کشمیری شال

ریاست بہار کے ضلع گیا میں رواں سردی کے موسم میں خواتین کے درمیان اونی کشمیری شال Kashmiri Winter Shawl پہلی پسند ہے جبکہ مردوں کی پسند کھادی کی بنڈی ہے۔ اس مرتبہ کشمیری تاجروں کی آمد گیا میں کم ہوئی تاہم کشمیری گرم کپڑوں کی کمی کو "کھادی گرام ادیوگ" Khadi Village Industries نے پورا کیا۔ Woollen Kashmiri Shawl in Gaya

Woollen Kashmiri Shawl in Gaya: خواتین کے درمیان اونی کشمیری شال پہلی پسند

author img

By

Published : Jan 27, 2022, 3:41 PM IST

ضلع گیا میں Khadi Village Industries نے موسم سرما میں ہر برس کی طرح اس بار بھی مختلف ڈیزائنز میں اونی شالیں اور گرم کپڑے تیار کیے ہیں اور اسے مگدھ کمشنری کھادی بھنڈار مراکز میں بھیج دیا ہے، تاہم اس مرتبہ کھادی انڈسٹریز نے ایک اور پہل کرتے ہوئے کشمیری شال مختلف ڈیزائن میں دستیاب کرائے ہیں۔

Woollen Kashmiri Shawl in Gaya: خواتین کے درمیان اونی کشمیری شال پہلی پسند

کھادی بھنڈار میں خواتین کے لیے اونی کشمیری شال اور مردوں کے لیے کھادی بنڈی دستیاب ہے۔ کشمیری شال اپنی خوبصورتی اور دلکش ڈیزائن کی وجہ سے سب سے زیادہ پسند کی جاتی ہیں اور یہ اوڑھنے میں بھی آرام دہ ہوتی ہیں۔ Woollen Kashmiri Shawl in Gaya

یوں تو کھادی بھنڈار میں مختلف قسم کے اونی ملبوسات، جس میں شال، چادر، کمبل اور سوئیٹر ہیں، جنہیں ہاتھوں سے تیارکیا جاتا ہے اور اسے کم منافع پر فروخت کیا جاتا ہے لیکن کھادی بھنڈار میں موجود تمام مصنوعات میں کشمیری کپڑے سب سے زیادہ پسند کیے جارہے ہیں۔ Woollen Kashmiri Shawl in Gaya

کھادی مرکز کے منیجر نرنجن کمار بتاتے ہیں کہ اس مرتبہ کشمیری شال سب سے زیادہ فروخت ہوئے اور اسی کی مانگ زیادہ ہے۔ ایک ہزار سے پانچ ہزار روپے کے درمیان کی شال زیادہ فروخت ہوئی ہیں۔ Khadi Village Industries

یہ بھی پڑھیں: بنارس کے نمائشی بازار میں کشمیری تاجر

انہوں نے کہا کہ دراصل کشمیر کھادی انڈسٹریز کی طرف سے پورے ملک کے کھادی بھنڈار کو کشمیری شال دستیاب کرائے جاتے ہیں۔ کشمیری کپڑوں کی تجارت اور عوام مقبولیت زیادہ ہے جبکہ کھادی بھنڈار میں موجود کسٹمر دیپک کہتے ہیں کہ گھر کی خواتین کی پسند کشمیری شال اس لیے بھی ہے کیونکہ اس کے دست کاری باریک بینی سے ہوتی ہے اور اس کی خوبصورتی ایسی ہوتی ہے کہ پارٹی فنکشن میں بھی پہن کر جاسکتے ہیں۔

ایک اور کسٹمر نے کہا کہ کشمیر اور کھادی کے سامان اپنے ملک کے ہیں، اس لیے اس کو لوگ ترجیح دیتے ہیں، ساتھ ہی یہ آرام دہ اور خوبصورت بھی ہوتے ہیں۔ Woollen Kashmiri Shawl in Gaya

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.