ETV Bharat / state

نیرا سے تیار ہوئے تلکوٹ کی مانگ بڑھنے لگی

گیا ضلع کی معروف مٹھائی تلکوٹ ہے جو اب نیرا سے بنائی جانے لگی ہے ، تاڑ کھجور کے رس سے نیرا تیار ہوتا ہے ، بہار حکومت نے اسے تاڑی کے متبادل کے طور پر متعارف کرایا ہے، اب اس نیرا سے تلکوٹ، چائے، لڈو اور لائی بھی بنانے کا عمل شروع ہوچکا ہے ، نیرا سے پہلے گڑ بنایا جاتا ہے اور پھر اس سے تلکوٹ بنتا ہے۔ ضلع میں گزشتہ برس 20 لاکھ لیٹر نیرا کی پیدوار ہوئی اس برس مزید بڑھانے کا ہدف

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 13, 2024, 7:02 PM IST

گیا : نیراسے تیار ہوئے تلکوٹ کی مانگ بڑھنے لگی

گیا: ریاست بہار میں مکر سنکرانتی تہوار کا جشن منایا جارہاہے اور اس موقع پر سیاسی سماجی اور کئی اداروں کی جانب سے دہی چوڑا اور تلکوٹ کی دعوت کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ، مکر سنکرانتی میں کوئی بھی دعوت بغیر گیا ضلع کے تلکوٹ کے نہیں ہوسکتی ہے ، مکر سنکرانتی کے موقع پر اسکی مانگ میں کئی گنا اضافے بھی ہوجاتے ہیں ، یہی وجہ ہے ضلع گیا کا تلکوٹ پورے ملک میں معروف ہے ، گیا ضلع میں تلکوٹ کی تاریخ عہد مغلیہ سے ملتی ہے ، شہر گیا کا رمنا روڈ ، ٹکاری روڈ ، نادرہ گنج روڈ اور ضلع کے ٹکاری ، ڈنگرا میں تلکوٹ کا اہم مرکز ہے ، یہاں ضلع گیا میں کئی طرح کے تلکوٹ بنائے جاتے ہیں جس میں چینی، گڑ اور کھویا کا تلکوٹ اہم ہے اور اسکی خاصیت الگ ہیں لیکن ضلع گیا میں گزشتہ سال سے تلکوٹ بنانے میں ایک نیا تجربہ کیا جارہا ہے۔

اب نیرا سے تلکوٹ تیار کیا جا رہا ہے ' نیرا ' تاڑ اور کھجور کے درختوں سے نکلنے والے رس سے بنایا جاتا ہے کیونکہ ان درختوں کا رس نکلنے کے کچھ گھنٹے تک انتہائی میٹھا ہوتا ہے بعد میں اگر اس رس کو زیادہ وقت تک رکھ لیا جاتا ہے تو وہ نا صرف کھٹٹا ہوتا ہے بلکہ وہ نشیلی اشیاء میں تبدیل ہوکر ایک ' تاڑی ' ہوجاتی ہے اور لوگ اسے نشے کے طور پر استعمال کرتے ہیں ، بہار میں پہلے تاڑی کاپینا عام بات تھی لیکن 2016 میں بہار حکومت نے شراب کے ساتھ تاڑی پر بھی پابندی عائد کردیا تھا ، بعد میں حکومت نے تاڑی کے کاروبار سے وابستہ لوگوں کے لیے متبادل روزگار کے طور پر نیرا کو متعارف کرایا، نیرا کو کئی طرح سے صاف ستھرا بناکر اسکو پینے کے لیے تیار کیا جاتا ہے ، اس میں ذرا سا بھی نشہ نہیں ہوتا ہے ، حکومت کی جانب سے نیرا کو بڑھاوادینے کے لیے نیرا کے اسٹال بھی کھولوائے گئے تھے ، اب نیرا سے گیا کی معروف میٹھائی تلکوٹ کو بنایا جانے لگا ہے۔

جیویکا کی طرف سے پیش کیا گیا نیرا تلکوٹ

آج گیا کلکٹریٹ میں بودھ گیا کی جیوکا دیدی کے گروپ کے ذریعے نیرا سے تیار کیے گئے تلکوٹ کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگ راجن کو بطور تحفہ پیش کیا گیا ،ڈی ایم کو بتایا گیا کہ ان کے ذریعہ نیرا سے تلکوٹ بنائے جا رہے ہیں ،اس تلکوٹ میں چینی یا گڑ کا بالکل استعمال نہیں کیا جاتا ہے ،صرف نیرا اور تل سے ہی نیرا کے تلکوٹ کو بنایا جاتا ہے ،ڈی ایم کو انکے ذریعے بتایا گیا کہ ابھی نیرا سے لیکوڈ گڑ بھی تیار کیا جا رہا ہے جو پوری طرح سے نامیاتی ہیں ،لوگوں کو کافی پسند بھی آرہا ہے، اس کے علاوہ نیرا چائے بھی اس سال لوگوں کے لیے تیار کی جارہی ہے۔ اسی ماہ بودھ گیا میں ہونے والے بودھ مہوتسو 2024 میں آنے والے مہمانوں کو اسٹیج پر نیرا کی چائے دی جائے گی۔

ضلع انتظامیہ نیرا کی تشہیر میں مصروف

،ڈی ایم ڈاکٹرتیاگ راجن نے اس حوالہ سے کہاکہ ضلع انتظامیہ کا مقصد ہے کہ نیرا کو لوگوں کے درمیان بہتر ڈھنگ سے متعارف کرایا جائے اور اسکی خوب تشہیر بھی کی جارہی ہے ، نیرا کی پیداوار میں ریاست میں گیا ضلع اول مقام پر ہے ، دراصل نیرا سے تلکوٹ بنانے کی شروعات بودھ گیا بلاک کے جيویکا دیدی کے گروپ کے ذریعے کیا گیا تھا ، اُنکے ذریعے پچھلے سال بھی نیرا سے تلکوٹ بنائے گئے تھے ، انہوں نے کہاکہ طبی طور پر بھی صحت کے لیے نیرا سے تیار تلکوٹ بے حد فائدہ مند مانا جاتا ہے اور اس تلکو ٹ کو ذیابطیس کے مریض بھی کھا سکتے ہیں ، نیرا سے تلکوٹ تیار کرنے کے لیے سب سے پہلے نیرا کو گرم کیا جاتا ہے ،پھر اس سے گڑ تیار کیا جاتا ہے، گڑ تیار ہونے کے بعد تل کے ساتھ ملایا جاتا ہے، پھر اسے کوٹا جاتا ہے اور پھر نیرا تلکوٹ بنکر تیار ہوجاتا ہے ، بودھ گیا جویکا کا یہ گروپ گیا کا پہلا گروپ ہے جو کہ نیرا سے تلکوٹ کے علاوہ لائی پیڈا اور لڈو بناتا ہے ، بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار گزشتہ سال اس گروپ کے ذریعے نیرا سے تیار کیے جارہے لڈو پیڑا لائی اور تلکوٹ بنانے کا پورا پروسیس دیکھنے پہنچے تھےیہاں انہوں نے بودھ گیا میں ایک گھنٹے کے قریب رہکر پوری تفصیل سے اسکا جائزہ لیا تھا۔

واضح ہو کہ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے سال 2016 میں پورے ریاست میں شراب بندی لاگو کی تھی ،اس کے بعد نیرا کو پروموٹ کرنے کے لیے منصوبہ بنایا گیا تھا، آج نیرا پیداوار کے معاملے میں گیا ضلع پورے بہار میں سب سے اول ہے ، سال 2023 میں گیا ضلع میں 20 لاکھ لیٹر سے زیادہ نیرا کی پیداوار ہوئی تھی ، نیرا کی بکری کے لیے گیا ضلع کے مختلف بلاکوں میں 100 سے زیادہ کاونٹر کھلے گئے تھے ، نیرا کا کاروبار کرنے والوں کو بہار حکومت کی جانب سے 1 لاکھ روپے کی مالی مدد دینے کا بھی منصوبہ ہے جس سے درجنوں اسکے کاروباریوں نے استعفادہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.