ETV Bharat / state

BPSC 66th Exam Result سول سروسز میں مسلم امیدواروں کی کمی

author img

By

Published : Aug 22, 2022, 8:55 PM IST

بہار پبلک سروس کمیشن میں مسلم نمائندگی میں مسلسل گراوٹ دیکھی جارہی ہے، جو تشویشناک ہے۔ گذشتہ روز بی پی ایس سی کے 66 ویں امتحان کا فائنل ریزلرٹ جاری ہوا جس میں کامیاب 685 امیدواروں میں سے صرف 32 مسلم امیدوار ہی کامیاب ہوسکے۔

سول سروسز میں مسلم امیدواروں کی کمی
سول سروسز میں مسلم امیدواروں کی کمی

پٹنہ: بہار پبلک سروس کمیشن 'بی پی ایس سی' کے امتحان میں مسلسل مسلم نمائندگی کی کمی دیکھی جارہی ہے۔ گزشتہ روز بی پی ایس سی کے 66 ویں امتحان کا فائنل ریزلرٹ جاری ہوا جس میں کامیاب 685 امیدواروں میں سے صرف 32 مسلم امیدوار ہی کامیاب ہوسکے جبکہ ٹاپ 10 میں کوئی بھی مسلم امیدوار شامل نہیں تھا۔ Decline of Muslim candidates in civil services

ویڈیو

اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت اردو نے سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر شمشاد نے کہا کہ ابھی بھی مسلم آبادی میں شرح خواندگی کے ساتھ ساتھ وسائل کی بہت کمی ہے۔ بہار میں کئی اقلیتی ادارے خود کفیل ہیں جن کے پاس اتنی آمدنی ہے کہ وہ اپنی سطح پر قوم کے نونہالوں کا مستقبل سنوارنے کے لیے وسائل کی دستیابی اور اعلی معیار کے کوچنگ سینٹر چلا سکتے ہیں تاہم بے توجہی اور اندرونی انتشار کی وجہ سے وہ اس طرح کی غور و فکر سے دور ہیں۔ آج جو مسلم امیدوار کامیاب ہورہے ہیں وہ اپنی ذاتی محنت اور کوشش کی وجہ سے ہورہے ہیں۔ معاشرے اور اداروں کا اس میں کوئی تعاون نہیں ہے۔ BPSC 66th Exam Result

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ اس سے قبل 65 ویں بی پی ایس سی میں 7 فیصد مسلم امیدوار کامیاب ہوئے تھے جبکہ 64 ویں بی پی ایس سی کے فائنل امتحان میں قریب نو فیصد مسلم امیدوار کامیاب ہوئے تھے۔ وقت کے ساتھ اس میں اضافے کی امید تھی لیکن اضافے کے بجائے گزشتہ دو سالوں سے اس امتحان میں کامیاب ہونے والے مسلم امیدواروں کی تعداد مسلسل کم ہورہی ہے جبکہ بہار حکومت کی جانب سے اقلیتوں کے لیے مفت کوچنگ کا بھی اہتمام پٹنہ حج بھون میں کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر شمشاد مزید کہتے ہیں کہ ہمیں اس پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے، مفت کوچنگ سینٹر ہر ضلعے میں وقف بورڈ با آسانی چلا سکتا ہے، معاشرے کو چاہیے کہ وہ محنتی اور اہل بچوں کی مدد کریں۔ خاص کرکے ان بچوں کو جو مالی طور پر کمزور ہیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.