تیج پرتاب یادو اور ان کی اہلیہ ایشوریہ رائے کے درمیان شادی کے بعد سے ہی آپسی تناؤ شروع ہوگیا تھا یہی وجہ ہے کہ دونوں نے طلاق کے لیے عرضی دائر کی تھی۔ حال میں ہی ایشوریہ نے لالو نیواس بھی چھوڑ دیا تھا اور روتے ہوئے گھر سے باہر نکل گئی تھی، وہیں ان دنوں دونوں خاندانوں میں جھگڑا کافی بڑھ گیا ہے، ایشوریہ رائے نے رابڑی دیوی اور میسا بھارتی پر اذیت کا الزام بھی لگایا تھا۔
واضح رہے کہ مئی 2018 میں تیج پرتاب اور ایشوریہ کی شادی ہوئی تھی، شادی میں کئی سیاسی رہنماؤں نے بھی شرکت کی تھی۔ اس شادی میں بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار اور مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان بھی شامل ہوئے تھے، شادی کے کچھ دنوں تک سب کچھ ٹھیک تھا، بعد میں دونوں میں آپسی تناؤ شروع ہوگیا، خاندان کے لوگوں نے رشتے کو بنائے رکھنے کے لیے بہت کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہوسکے۔
آخر کار 2 نومبر 2018 کو تیج پرتاب یادو نے ایشوریہ رائے سے طلاق کی عرضی داخل کردی۔ تیج پرتاب نے اس فیصلے کا ماں رابڑی دیوی اور بھائی تیجسوی نے بھی مخالفت کیا تھا، تب تیج پرتاب یادو گھر والوں سے بھی ناراض ہوگئے تھے اوع کافی دنوں تک گھر سے باہر رہے تھے۔ بعد میں تیج پرتاب یادو کو منانے میں گھر والے کامیاب ہوگئے اور تیج پرتاب کا رشتہ گھر والوں سے ٹھیک ہوگیا۔