ETV Bharat / state

مکان گرنے سے خاتون کی موت - کونسل علاقے میں پاور سپلائی بھی متاثر

تیز آندھی میں ایک مکان کے گر جانے سے ایک خاتون کی دب کر موت ہوگئی ہے۔

مکان گرنے سے خاتون کی موت
مکان گرنے سے خاتون کی موت
author img

By

Published : Apr 18, 2020, 6:18 PM IST

بہار میں سپول ضلع کے صدر بلاک علاقے میں آئی آندھی سے ایک مکان کے گر جانے سے ایک خاتون کی دب کر موت ہوگئی جبکہ ابھی تک علاقے میں پاور سپلائی بھی متاثر ہے۔

پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ ضلع کے صدر بلاک میں کل دیر رات آندھی بارش کے آنے سے بجلی کے تقریباً 100 کھمبے گرگئے جس سے کئی علاقے کی پاور سپلائی ٹھپ ہو گئی ہے ۔

اس دوران پاور گرڈ اسٹیشن میں بھی تکنیکی خرابی آگئی ۔ وہیں اس واقعہ کے پیش نظر بلوا گاؤں میں ایک گھر کے منہدم ہونے سے آشا دیوی کی دب کر موت ہوگئی۔

مکان گرنے سے خاتون کی موت
مکان گرنے سے خاتون کی موت

ذرائع نے بتایا کہ آندھی سے سپول صدر اسپتال کو بھی نقصان پہنچا ہے۔کورونا وائرس کی وجہ سے اسپتال میں بند پڑے او پی ڈی سروس کو آج سے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے حکم سے شروع ہونا تھا، لیکن آندھی سے ہوئے نقصان کی وجہ سے اسے شروع نہیں کیا جاسکا۔ پاور سپلائی بحال کرنے کے لئے محکمے کے افسر اور ملازمین کوشش کررہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.