ضلع پروگرام افسر ڈاکٹر ریحان اشرف نے بتایا کہ خاتون سکٹی بلاک کے کواہ کو کے وارڈ نمبر 4 کے باشندہ رام پرساد یادو کی اہلیہ رادھا دیوی(60) ہے، خاتون اپنے داماد کے یہاں گزشتہ 15 دنوں سے رہ رہی تھی کہ اچانک سے ان کی طبیعت بگڑ گئی، اسی درمیان کل صبح ان کا کورونا ٹیسٹ ہوا تھا جس میں وہ کورونا مثبت پائی گئی، انہیں ہوم قرنطینہ کر دیا گیا تھا، لیکن اچانک سے شام میں ان کی طبیعت مزید بگڑ گئی اور ہسپتال لانے کے درمیان فوت ہو گئی۔
مجموعی طور سے وہ کئی بیماریوں میں مبتلا تھیں، لاشی کو پی پی ای کٹ پہنا کر آخری رسومات کے لئے گاؤں روانہ کیا۔ تو وہیں گاؤں کو سیل کر دیا گیا ہے، کسی بھی شخص کے باہر نکلنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
ڈاکٹر ریحان اشرف نے کہا کہ ہماری ایک ٹیم ان کے گاؤں گئی ہے اور جتنے لوگ خاتون کے رابطے میں آئے ہیں اس کی ایک فہرست بنا کر ان لوگوں کا بھی ٹیسٹ کیا جائے گا۔اس واقعہ کے بعد سے کواہ کو گاؤں میں لوگوں پر خوف طاری ہے۔
واضح رہے کہ ارریہ ضلع میں گزشتہ ایک سال میں کورونا سے اب تک 24 لوگوں کی موت ہو چکی ہے جبکہ کل معاملہ 7044 ہے۔