گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں قوت سماعت سے محروم چار بچوں کو ضلع انتظامیہ کی جانب سے مفت علاج اور سرجری کے لیے کانپور روانہ کیا گیا ہے۔ جسے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے ہری جھنڈی دکھا کر ان بچوں کو انکے والدین اور ڈاکٹروں کی ٹیم کے ساتھ روانہ کیا۔ گیا کے مختلف آنگن واڑی مرکز میں کیمپ لگا کر بچوں کی اسکریننگ کی گئی تھی جس میں 43 بچے کان کی بیماریوں سے متاثر پائے گئے تھے Four Deaf children were sent to Kanpur for treatment۔
گیا کے ڈی ایم ڈاکٹر تیاگ راجن نے بتایا کہ ضلع کے چار شناخت شدہ بچوں کے ضروری ٹیسٹ کے بعد انہیں مہروترا میموریل ہسپتال کانپور Mehrotra Memorial Hospital Kanpur بھیجا گیا ہے۔ جو ای این ٹی فاونڈیشن کانپور کے ذریعے چلایا جاتا ہے، ضلع مجسٹریٹ نے ان بچوں کے علاج کے لیے ہسپتال کے سکریٹری کو خط لکھ کر اس کے بارے میں جانکاری دی ہے۔ علاج کے لیے بھیجے گئے بچوں میں بودھ گیا اور ٹکاری کے دو دو بچے شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:
- حیدرآباد میں ذہنی معذور بچوں کا مفت علاج
- Deaf Twin Sisters Pass IES Exam from Kerala: قوت سماعت سے محروم دو بہنوں نے انڈین انجینئرنگ سروسز میں نمایاں کامیابی حاصل کی
واضح رہے کہ پیدائش سے چھ سالوں تک کی عمر کے بچوں کی جانچ ہوتی ہے کیونکہ یہ علاج چھ برسوں تک کے بچوں میں کامیاب ہے۔ اگر تاخیر ہو تو کامیاب علاج ہونا یقینی نہیں ہے۔ ڈی ایم تیاگ راجن نے پریس کانفرنس کرکے کہا کہ بڑے پیمانے پر اس کی بیداری مہم چلائی جائے گی۔