ETV Bharat / state

دربھنگہ: ہائی وے پر سیلاب کا پانی، آمد ورفت بند

بہار کے دربھنگہ ضلع میں دربھنگہ-سمستی پور اسٹیٹ ہائی وے نمبر ۔50 کے کئی مقامات پرسیلاب کا پانی چڑھ جانے کی وجہ سے بھاری گاڑیوں کی آمد ورفت بند کر دی گئی ہے۔

author img

By

Published : Jul 27, 2020, 6:43 PM IST

Darbhanga: SH-50 flooded, heavy vehicles stopped
دربھنگہ: ایس ایچ۔50 پر سیلاب کا پانی چڑھا، بھاری گاڑیوں کی آمد و رفت بند

ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگ راجن ایس ایم نے بتایا کہ دربھنگہ-سمستی پور اسٹیٹ ہائی وے نمبر۔50 پر ڈیلاہی، رکسی پل اور اس کے علاوہ رکسی پل سے بشن پور کے درمیان کئی مقامات پر سیلاب کا پانی تیز رفتار سے قریب ڈیڑھ سے دوفٹ تک سڑک پر بہہ رہا ہے۔

سڑک تعمیرات ڈویژن ( دربھنگہ ) کے ایکزیکٹیو انجینئر پون کمار سنگھ نے افسران کے ساتھ دربھنگہ-سمستی پور شاہراہ کا آج معائنہ کیا اور بھاری گاڑیوں کی آمدورفت پر روک لگانے کی سفارش کی۔ جس کے بعد اس سڑک پر بھاری گاڑیوں کی آمدورفت آئندہ حکم تک بند کردی گئی ہے۔

ڈاکٹر تیاگ راجن نے بتایا احتیاط کے طور پر سڑک پر ایک پولیس اہلکار کو تعینات کر دیا گیا ہے اور حالات کا مسلسل جائزہ لیا جارہا ہے ۔ سمستی پور کے ضلع مجسٹریٹ کو بھی خط لکھ کر اس سڑک پر سمستی پور کی جانب سے بھاری گاڑیوں کی آمد ورفت پوری طرح سے بند کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

وہیں دربھنگہ-جے نگر نیشنل ہائی وے نمبر 527 ( بی ) پر بھی کیوٹی تھانہ علاقہ میں کئی جگہوں پر سیلاب کا پانی سڑک پر بہہ رہا ہے۔ کھرما گاﺅں کے نزدیک قریب چار سوفٹ کی دوری میں سڑک پر ڈیڑھ سے دو فٹ سیلاب کا پانی بہہ رہا ہے۔ ندیوں کی سطح آب میں اگر مزید اضافہ ہوا تو جلد ہی یہ دونوں اہم شاہراہ عام لوگوں اور گاڑیوں کے لئے بھی بند ہوجائے گی۔ این ایچ آئی کی جانب سے ایک شخص کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

ضلع مجسٹریٹ نے بتایا کہ ضلع کے 12 بلاکوں کے کل 140 پنچایت سیلاب سے متاثر ہیں جن میں 90 پنچایت مکمل اور 50 پنچایت جزوی طور سے متاثر ہیں۔ جن میں 467 گاﺅں کے 245305 کنبہ متاثر ہیں۔

غورطلب ہے کہ دربھنگہ اور سمستی پور کے مابین ریلوے خدمات بھی تین دنوں سے پوری طرح ٹھپ ہے۔ دربھنگہ-سمستی پور کے درمیان باگمتی ندی پر حیا گھاٹ واقع ریل پل نمبر۔16 کے گیٹ تک سیلاب کا پانی آنے کی وجہ سے ریلوے نے آئندہ حکم تک اس شاہراہ پر ٹرینوں کی آمد و رفت بند کر دی ہے۔

مزید پڑھیں: خصوصی رپورٹ: ڈیجیٹل ایجوکیشن خواب یا حقیقت

دربھنگہ-سمستی پو ر شاہراہ پر بھاری گاڑیوں کی آمدورفت بند کر دینے سے دربھنگہ کے لوگوں کو رسوئی گیس کی قلت کا امکان ہے۔ دربھنگہ میں رسوئی گیس کی سپلائی انڈین آئل کارپوریشن کے برونی پلانٹ سے وایا سمستی پور۔دربھنگہ اور مدھوبنی ضلع کو سپلائی ہوتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.