ETV Bharat / state

Darbhanga Local Body Polls سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان بلدیاتی انتخابات کے لیے ووٹنگ

بلدیاتی انتخابات کے تحت دربھنگہ میں صبح سات بجے سے ووٹنگ جاری ہے۔ حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے لیے صبح سے ہی ووٹرز کی لمبی قطاریں بوتھ پر موجود ہیں۔ Polling underway for urban local bodies polls

Polling underway for urban local bodies polls
سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان بلدیاتی انتخابات کے لیے ووٹنگ
author img

By

Published : Dec 28, 2022, 3:43 PM IST

دربھنگہ: بہار میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے صبح 7 بجے سے پرامن ماحول میں ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے جو شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ بہار بلدیاتی انتخابات کے پارٹی سطح پر نہ ہونے کے باوجود سیاسی جماعتیں اپنی پکڑ مضبوط کرنے کے لیے سرگرم رہیں اور اپنے کارکنان کو انتخابی میدان میں اتارا۔ خصوصاً میئر اور ڈپٹی میئر کے عہدے کے لیے پارٹیوں نے اپنے کارکن امیدواروں کو سپورٹ کیا۔ Polling underway for urban local bodies polls

میونسپل کارپوریشن کے کل 298 پولنگ اسٹیشنوں میں رائے دہندگان ووٹنگ کر رہے ہیں۔ اس انتخابات میں ووٹروں کی کل تعداد 02 لاکھ 60 ہزار 4 ہے۔ دربھنگہ میونسپل کارپوریشن کے لیے 96 سیکٹر، 24 ای وی ایم کلسٹر، چار زونل مجسٹریٹ، دو سپر زونل مجسٹریٹ، نگر پنچایت سنگھواڑا کے لیے 5 سیکٹر افسران، تین ای وی ایم کلسٹر، ایک زونل مجسٹریٹ، نگر پنچایت بھرواڑہ کے لیے 5 سیکٹر افسران، تین ای وی ایم، ایک ای وی ایم۔ سنگھواڑا اور بھرواڑا کے لیے زونل مجسٹریٹ اور ایک سپر زونل مجسٹریٹ بنایا گیا ہے۔ اس طرح سے کل 106 سیکٹر آفیسر، 30 ای وی ایم کلسٹر، 06 زونل مجسٹریٹ اور تین سوپر زونل مجسٹریٹ بنائے گئے ہیں۔

اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرن پہنچے آر جے ڈی کے ترجمان اعجاز اختر رومی نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اس ٹھنڈ کے موسم میں بھی یہاں رائے دہندگان میں ووٹنگ کے لیے جوش و خروش ہے۔ حکومت نے اس بار بہت اچھا فیصلہ لیا ہے کہ اور عوام کو یہ اختیار دیا کہ وہ میئر اور ڈپٹی میئر کا بھی انتخاب کرے، ایسے میں میئر اور ڈپٹی میئر پر عوام کا دباؤ رہے گا۔ منافع خوری کم ہوگی خرید و فروخت نہیں ہوگا شہر میں ترقیاتی کام زیادہ ہوں گے۔ ترقیاتی کام ہوگی کام نہیں کرنے والوں کو عوام دوبارہ موقع نہیں کرے گی، ویسے دربھنگہ شہر میں گندے پانی کی نکاسی کا نظام خراب ہے جسے درست کرنے کی ضرورت ہے۔ صحیح طریقے سے نالوں کا تعمیراتی کام نہیں ہوا ہے اس مسئلے پر نئے میئر کو توجہ دینا ہوگا۔ وہیں اپنے ووٹ کا استعمال کرنے پولنگ مراکز پر قطار میں کھڑی خاتون ووٹرز نے کہاکہ یہاں کام اچھا ہوا ہے اچھا امیدوار کو کامیاب ہونا چاہیے۔ وہیں ایک بزرگ خاتون ووٹر انورادھا نے کہاکہ شہر کی ترقی کے لیے تبدیلی ضروری ہے۔
مزید پڑھیں:

ویڈیو

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.