ETV Bharat / state

دربھنگہ: لاک ڈاون میں رعایت، بازاروں میں چہل پہل - ضلع انتظامیہ

کورونا وائرس کے خطرے اور لاک ڈاون کے سبب لمبے وقت تک سنسان دکھ رہے بازار میں ایک بار پھر سے چہل پہل اور رونق لوٹ آئی ہے جس سے دکانداروں میں امید کی روشنی دیکھنے کو ملی۔

لاک ڈاون میں رعایت، بازاروں میں چہل پہل
لاک ڈاون میں رعایت، بازاروں میں چہل پہل
author img

By

Published : Jun 2, 2020, 6:59 PM IST

ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ میں بھی کنٹینمنٹ زون کے باہر تقریباً تمام دکانیں کُھلی نظر آئی اور لوگوں کی بھی چہل پہل اور بازار کی رونق دیکھنے کو ملی۔

بازاروں میں چہل پہل، ویڈیو

اس دوران حکومت کے فرمان اور ضلع انتظامیہ کے اعلان کے بعد اپنی کپڑے کی دوکان کھول کر خریدار کا انتظار کر رہے شہباز خان نے کہا کہ لاک ڈاون کی وجہ سے بہت خسارہ ہوا کیوں کہ دکان دو ماہ سے زائد وقت تک بند تھی لیکن اب دکان کھلنے کے بعد امید کرتے ہیں کہ حالات جلد از جلد سازگار ہوں گے۔

وہیں اسی کپڑے کی دوکان میں خریداری کرنے آئے ایک گراہک چلیتر پاسوان نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لاک ڈاون کی وجہ سے تمام دکانیں بند تھیں جس کی وجہ سے کوئی بھی چیز خریدنے سے قاصر تھے۔

لاک ڈاون میں رعایت، بازاروں میں چہل پہل
لاک ڈاون میں رعایت، بازاروں میں چہل پہل

وہیں بازار کھلنے کے بعد سائیکل سے شہر اور گاؤں گاؤں گھوم کر چٹائی اور دیگر گھریلو ساز و سامان فروخت کرنے والے محمد آلِ انصاری نے کہا کہ 'بہت دنوں بعد آج چھ گاؤں میں گھوما اور سامان فروخت کر کے کچھ رقم کمائی تا ہم ابھی لوگ پیسہ نا ہونے کی باتیں کر رہے ہیں لیکن میں امید کرتا ہوں کہ جلد ہی حالات ٹھیک ہو جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.