ETV Bharat / state

JDU Students Union Protest جے ڈی یو طلباء یونین کا مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج - جے ڈی یو طلباء یونین کی جانب سے مرکزی حکومت

دربھنگہ ضلع میں جے ڈی یو طلباء یونین نے پلوامہ معاملے میں سابق گورنر ستیہ پال ملک کے سنسنی خیز انکشاف کو لے کر مرکزی حکومت کے خلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا۔

جے ڈی یو طلباء یونین کا مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : May 3, 2023, 1:17 PM IST

جے ڈی یو طلباء یونین کا مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج

دربھنگہ: ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ میں جے ڈی یو طلباء یونین کی جانب سے مرکزی حکومت کے خلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ جے ڈی یو طلباء یونین کے حامیوں نے پلوامہ میں شہید فوجیوں کے حوالے سے مرکزی حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی اور اس سابق گورنر ستیہ ملک کے بیان پر وضاحت کرنے کا مطالبہ کیا۔ جے ڈی یو کے یونیورسٹی صدر مزمل رضا اعظمی کی صدارت میں مرکزی حکومت کے خلاف احتجاجی مارچ کا انعقاد کیا گیا جس میں درجنوں لوگوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت اور وزرا کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جے ڈی یو کے رہنما ڈاکٹر محمد امام الحق (امام) نے کہا کہ پلوامہ معاملے پر سابق گورنر ستیہ پال ملک کا دیا گیا بیان انتہائی افسوسناک ہے۔ حکومت ہند اور وزیر اعظم اور ملک کے وزیر داخلہ کو اس معاملے میں ملک کی عوام کو جواب دینا چاہیے۔ کیونکہ یہ ہمارے ملک کے شہید فوجیوں کے بارے میں ہے، مودی اور شاہ کو اس پر وضاحت دینی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:Government Urdu Library In Patna مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاریاں کے لیے گورنمنٹ اردو لائبریری طلبہ کی پہلی پسند

جے ڈی یو کے میٹرو پولیٹن صدر مادھو جھا نے بھی اس موقع پر مرکزی حکومت سے اس معاملے میں وضاحت کرنے اور عوام کو جواب دینے کا مطالبہ کیا۔ جے ڈی یو طلباء یونین کے ریاستی نائب صدر آصف کمال نے بھی اپنے خطاب میں ملک کے وزیر اعظم اور مرکزی حکومت سے سابق گورنر ستیہ پال ملک کے بیان پر جواب طلب کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.