آئی جی اجیتابھ کمار نے مسلم بھائیوں کو عید کی مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ خوشی خوشی عید منانے کی دعائیں دی اور عام لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میری گزارش ہے کہ سماجی دوری آپس میں بنائے رکھیں اور ماسک کا استعمال کریں،۔
انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح سے کورونا کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اگر اب بھی اس پر عمل نہیں کریں گے تو اس وبا پر جلدی قابو نہیں پایا جا سکتا ہے، اس لئے بہتر ہے کہ ہم تہوار بھی منائیں اچھے سے منائیں لیکن سبھی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے،