ETV Bharat / state

دربھنگہ ایئر پورٹ کو بین الاقوامی ایئر پورٹ بنایا جائےگا: نتیش - دربھنگہ ایئر پورٹ کو ایک بین الاقوامی ایئر پورٹ

نتیش کمار کی جانب سے شہری ہوابازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری کو اس سے متعلق لکھے خط کو بدھ کو میڈیا سے شیئر کیا گیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ دربھنگہ ایئر پورٹ کو ایک بین الاقوامی ایئر پورٹ ( کارگو سمیت ) کے طور پر فروغ دیئے جانے کی ضرورت ہے۔

دربھنگہ ایئر پورٹ کو بین الاقوامی ایئر پورٹ بنایا جائےگا: نتیش

author img

By

Published : Dec 23, 2020, 10:24 PM IST

ریاست بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے دربھنگہ ایئر پورٹ کو بین الاقوامی ایئر پورٹ بنائے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مرکزی حکومت سے یہاں سے پروازوں کی تعداد بڑھائے جانے اور دیگر کمپنیوں کو بھی فضائی سروس شروع کرنے کی اجازت دینے کی درخواست کی ہے۔

نتیش کمار کی جانب سے شہری ہوابازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری کو اس سے متعلق لکھے خط کو بدھ کو میڈیا سے شیئر کیا گیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ دربھنگہ ایئر پورٹ کو ایک بین الاقوامی ایئر پورٹ ( کارگو سمیت ) کے طور پر فروغ دیئے جانے کی ضرورت ہے۔ اس کے لئے ایئر پورٹ کی توسیع کے ساتھ ساتھ یہاں رات میں بھی طیاروں کی آمدورفت کی سہولیات دستیاب کرانے اور سردی کے موسم میں دھند کے مسائل سے نجات دلانے کیلئے ضروری آلات نصب کرنے کی بھی ضرورت ہے۔

وزیراعلیٰ نے خط میں کہا ہے کہ ہوائی مسافروں کی بڑھتے مطالبات کے مد نظر یہاں سے پروازوں کی تعداد بڑھانے اور فضائی کمپنیوں کی خدمات کو دربھنگہ ہوائی اڈہ سے جوڑنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دربھنگہ کا ملک کے مزید کچھ اہم شہروں سے ربط قائم کرنے کیلئے راست فضائی سروس دستیاب کرانے کی ضرورت ہے۔

کمار نے خط میں کہا ہے کہ دربھنگہ ایئر پورٹ کا نام شاعر کوکل و دیاپتی کے نام پر رکھنے کی تجویز زیر التوا ہے۔ دربھنگہ میں 24 دسمبر 2018 کو ایئر پو رٹ کے سنگ بنیاد پروگرام کے دوران انہوں نے اس کا نام 'ودیاپتی ایئر پورٹ' کرنے کی تجویز دی تھی اور پروگرام میں موجود اس وقت کے شہری ہوابازی کے وزیر سریش پربھو نے اس پر اپنی رضامندی ظاہر کی تھی۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ 'ودیاپتی صرف شاعر ہی نہیں تھے وہ بہار اور متھلا کے لوگوں کے دلوں میں بستے ہیں۔ متھلا کے باشندوں کے ساتھ ساتھ میرا بھی جذبہ ہے کہ دربھنگہ ایئر پورٹ کو ودیاپتی ایئر پورٹ کے نام سے موسوم کیاجائے۔

کمار نے کہا کہ مسافروں کی سہولیات کے مد نظر یہاں مستقل ٹرمینل بلڈنگ کی تعمیر کیلئے ایئر فورس کی نشان زد زمین کو دربھنگہ ایئر پورٹ کو بلا تاخیر منتقل کرنے کیلئے مرکزی حکومت کی سطح سے مناسب کاروائی کی امید ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں ریاستی حکومت کے ذریعہ ایئر فورس کے لئے ضروری 31 ایکڑ ارتحویل اراضی کی رقم الاٹ بھی کر دی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس ایئر پورٹ کی چہار دیواری کی اونچائی کافی کم ہے اور احاطہ سے باہر سے بھی ہوائی جہاز کو آسانی سے دیکھا جا سکتا ہے جو تحفظ کے نقطہ نظر سے مناسب نہیں ہے۔ اس لئے چہار دیواری کو مطلوبہ اونچائی تک بڑھانے کا عمل بلا تاخیر شرع کیا جانا چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ اگر ضروری سمجھا جاتا ہے اور مرکزی حکومت کو کوئی اعتراض نہیں ہوتو ریاستی حکومت بھی اس کام کو کرسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بہار: '2021 میں پھر ہوں گے انتخابات'

کمار نے کہا کہ دربھنگہ ایئر پورٹ شروع ہونے کے بعد کم وقت میں ہی کافی لوگ یہاں سے سفر کرنے لگے ہیں۔ مستقبل میں ایئر پورٹ کی توسیع کے کافی امکانات ہیں۔ اگر یہاں بنیادی سہولیات کا مزید فروغ ہو اور مسافروں کیلئے بنیادی سہولیات دستیاب کرائی جائیں تو یہ ایئر پورٹ جلد ہی کثیر تعداد میں لوگوں کو رابطہ عطا کر سکتا ہے۔

وزیراعلیٰ نے مرکزی حکومت سے درخواست کی ہے کہ دربھنگہ ایئر پورٹ پر مسافروں کی سہولیات کو مد نظر رکھتے ہوئے زیر التوا ضروری کاموں کو جلد از جلد پورا کرنے کا حکم متعلقہ افسران کو دیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.