ETV Bharat / state

بہارمیں ایچ اے ایم عظیم اتحاد سے الگ

author img

By

Published : Aug 20, 2020, 4:53 PM IST

بہار اسمبلی انتخابات کی تاریخ قریب آرہی ہے۔جیتن رام مانجھی کی پارٹی ہندوستانی عوام مورچہ نے مہاگٹھ بندھن سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

بہارمیں ایچ اے ایم مہاگٹھ بندھن سے الگ
بہارمیں ایچ اے ایم مہاگٹھ بندھن سے الگ

پارٹی کے قومی ترجمان دانش رضوان نے اس کی اطلاع دی۔

دانش رضوان نے کہا کہ ہم شروع سے ہی کو آرڈینیشن کمیٹی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

اوپیندر کشواہا اور مکیش سہانی نے بھی کئی مرتبی مہا گٹھ بندھن میں کمیٹی بنانے کا مطالبہ کیا تھا، لیکن آر جے ڈی نے اس جانب کوئی توجہ نہیں دی۔

رضوان نے بتایا کہ پارٹی کی کور کمیٹی کی میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ ہم مہا گٹھ بندھن سے الگ ہوجائیں ۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ آر جے ڈی کے رہنماؤں نے کو آرڈیشن کمیٹی نہیں بنائی، یہی وجہ ہے کہ ہم مہاگٹھ بندھن سے الگ ہوئے ہیں۔اس کے لیے انہوں نے صاف طور پر تجسوی یادو کو ذمہ دار ٹہھرایا۔

بہارمیں ایچ اے ایم مہاگٹھ بندھن سے الگ

ہندوستانی عوام مورچہ کے ترجمان دانش رضوان نے کہا کہ یہ پارٹی اپنے اتحادیوں کے خیالات سے متفق نہیں ہورہی ہے۔ ان کے ساتھ انصاف نہیں کررہی ہے، وہ کس طرح ریاست کی عوام کے لیے کچھ کر سکیں گی، اس پر ہمیں اعتراض ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی بہار میں کس کے ساتھ اتحاد کریں گی اس کا فیصلہ کور کمیٹی نے جیتن رام مانجھی پر چھوڑ دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.