ٹک ٹاک ، فیس بک جیسے سوشل میڈیا اکاٶنٹز پر اپنا رسوخ جمانے کے لیے خطرناک باٸک اسٹنٹ کرنے سے باز نہیں آ رہے ہیں نوجوان۔ جس سے ایک طرف انکی جان کا خطرہ بنا رہتا ہے۔ تو دوسری طرف غیر قانونی حرکت کو بھی انجام دے رہے ہیں۔
ایسا ہی ایک نظارہ کیمور میں شیر شاہ سوری شاہراہ پر دیکھنے کو ملا۔ خطرناک طریقہ سے ایک نوجوان شاہراہ پر اسٹنٹ کرتے ہوئے نظر آیا۔ جب اس نوجوان سے اسٹنٹ کی وجہ پوچھی گئی تو اس نے بتایا کی 'سوشل میڈیا کا زمانہ ہے۔وہ اسٹنٹ 2014 سے ہی کر رہا ہے۔'
سوال اٹھتا ہے کہ یہ نوجوان برسوں سے باٸک پر کھڑے ہو کرخطرناک اسٹنٹ کرتا آ رہا ہے۔ اسے روکنے کے لیے نہ ہی اس کے گھر والوں نے اور نہ ہی پولس نے کوئی قدم اٹھایا ہے جس کے اثرات کیا ہوں گے سمجھا جا سکتا ہے۔
اس نے بتایا کی 2014 میں جب اس نے فلم اداکار اجے دیوگن کو فلم میں اسٹنٹ کرتے دیکھا تبھی سے وہ اسٹنٹ کر رہا ہے۔ اجے دیوگن جیسے جیسے اپنی فلم میں اسٹنٹ کرتے ہیں ویسے ہی وہ بھی اسٹنٹ کرتے ہیں۔