ETV Bharat / state

Cylinder Blast In Bihar اورنگ آباد میں رسوئی گیس سلنڈر پھٹنے سے درجنوں افراد زخمی

اورنگ آباد میں چھٹھ پوجا کا پرساد بنانے کے دوران گیس سلینڈر پھٹ گیا۔ اس حادثے میں 30 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ Cylinder Blast in Aurangabad

Cylinder Blast In Bihar
بہار میں سلنڈر دھماکہ
author img

By

Published : Oct 29, 2022, 9:37 AM IST

Updated : Oct 29, 2022, 10:29 AM IST

اورنگ آباد: بہار میں اورنگ آباد ضلع کے نگر تھانہ علاقے میں ایک گھر میں رسوئی گیس سلنڈر پھٹنے سے 30 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ شاہ گنج علاقہ میں انل گوسوامی کے گھر میں چھٹھ پوجا کا پرساد بناتے ہوئے رسوئی گیس سلنڈر میں آگ لگ گئی۔ اسے بجھانے کے دوران گیس سلنڈر پھٹ گیا جس سے تقریباً 30 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں کچھ پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو اورنگ آباد صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ Cylinder Blast During Making Chhath Prasad

بہار میں سلنڈر دھماکہ

صبح تین بجے لگی آگ: ضلع کے سٹی تھانہ علاقہ کا صاحب گنج علاقہ صبح تقریباً تین بجے دھماکے کی آواز سے لرز اٹھا۔ یہاں چھٹھ کے اُواس کے لیے پرساد بنانے والے ایک عقیدت مند کے گھر میں گیس سلنڈر پھٹ گیا۔ پہلے اس میں آگ لگی تھی جسے بجھانے کے دوران گیس سلینڈر پھٹ گیا اور آس پاس کے لوگ اور تھانہ سٹی پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کی تعداد 30 سے ​​زائد ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ ضلع کے وارڈ نمبر 24 میں ہفتہ کی صبح انل گوسوامی کے گھر چھٹھ پوجا ہو رہی تھی۔ گھر کے سبھی لوگ پرساد بنانے میں مصروف تھے۔ پھر اچانک گیس لیکج کی وجہ سے آگ لگ گئی۔ جس کے بعد علاقے میں بھگدڑ مچ گئی۔ اس کے بعد اہل علاقہ نے آگ بجھانے کی کوشش شروع کر دی لیکن آگ نے مزید شدت اختیار کر لی۔ اس کے بعد مقامی لوگوں نے پولیس اور سٹی تھانے کی فائر بریگیڈ ٹیم کو اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا کام شروع کیا تاہم اچانک گھر میں گیس سلنڈر پھٹ گیا۔

زخمیوں میں پولیس اور فائر بریگیڈ کے اہلکار بھی شامل: واقعہ کے بعد تمام زخمیوں کو علاج کے لیے اورنگ آباد صدر اسپتال پہنچایا گیا۔ یہاں ڈاکٹر تمام زخمیوں کا علاج کر رہے ہیں۔ زخمی پولیس اہلکاروں میں خاتون کانسٹیبل پریتی کماری، ڈی اے پی اکھلیش کمار، جگلال پرساد، ایس اے پی جوان مکند راؤ، جگلال پرساد، ڈرائیور محمد معظم، میونسپل کونسل کے صدر کے عہدہ کے امیدوار انل اوڈیا، راجیو کمار اور صاحب گنج محلہ میں رہنے والے محمد شبیر، محمد اسلم، سدرشن، آرین گوسوامی، محمد چھوٹو عالم، انیل کمار، شاہنواز سمیت 30 سے ​​زائد افراد زخمی ہوئے۔ جن میں سے تقریباً 25 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

Last Updated : Oct 29, 2022, 10:29 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.