ETV Bharat / state

افغانستان کے موجودہ حالات سے بھارت پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوں گے - جنتا دل راشٹر وادی کے قومی کنوینر اشفاق رحمن

افغانستان کے موجودہ حالات سے بھارت کو فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے، بھارت پر کوئی مضر اثرات مرتب نہیں ہوں گے۔

افغانستان کے موجودہ حالات سے بھارت پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوں گے:

author img

By

Published : Aug 19, 2021, 9:37 PM IST

پٹنہ: طالبان کے افغانستان پر قبضہ کے بعد سے بھارت میں کئی طرح کی باتیں کی جارہی ہے، کہا جارہا ہے کہ افغانستان کے موجودہ حالات سے بھارت پر مضر اثرات مرتب ہوں گے۔

اس تعلق سے جنتادل راشٹر وادی کے قومی کنوینر اشفاق رحمٰن نے ای ٹی وی سے خصوصی گفتگو کی، انہوں نے کہا کہ 'افغانستان کے اپنے معاملے ہیں۔ ہمارے ملک پر اس کے کوئی اثرات مرتب نہیں ہوں گے۔

اشفاق نے کہا کہ 'ملک میں مسلم کٹرپنتھ کے نام پر جو بھی ہو رہا ہے اسے دنیا دیکھ رہی ہے'۔ بھارت کا افغانستان سے کوئی معاملہ نہیں تھا، 20 سالوں سے امریکہ وہاں قابض تھا، اب وہ کیا کر رہے ہیں یہ ان کا مسئلہ ہے، بھارت کو فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے، افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، ملک کے اندر بھی روز کچھ نہ کچھ افواہیں پھیلتی رہتی ہیں۔

ویڈیو
اشفاق رحمٰن نے کہا کہ 'یہاں جو کچھ دکھایا جا رہا ہے اس سے ہندو، مسلم دونوں پریشان ہیں'۔ 30 فیصد لوگوں نے حکومت کا انتخاب کیا ہے، 60 فیصد سے زیادہ لوگ ان کے خلاف ہیں۔ حزب مخالف کو پوری طرح تقسیم کر دیا گیا ہے، حالانکہ ان کے ساتھ مخصوص ذہنیت کے لوگ ہیں، جو دھوکہ کھا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ آج کھلے طور پر کہا جا سکتا ہے کہ ملک میں دو شخص اقتدار میں ہیں، اور تمام کام بڑے صنعت کاروں کے لئے کیا جا رہا ہے۔ اور عوام کی توجہ بھٹکانے اور پولرائزیشن کے لئے مذہب کی گھٹی پلائی جا رہی ہے۔ یہاں کے ہندو، مسلم بہت سمجھدار ہیں۔ مجھے نہیں لگتا کہ افغانستان کا منفی اثر بھارت پر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے وزیراعظم پڑوسی ممالک سے رابطہ نہیں رکھنا چاہتے تو یہ انکا معاملہ ہے، ان کو کوئی ملک اچھا نہیں لگتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.