وزیراعلیٰ نتیش کمار نے کورونا کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر رات 9 بجے سے صبح 5 بجے تک کرفیو نافذ کردیا ہے۔ جس کے باعث اب تمام مارکیٹ شام 6 بجے تک ہی کھلیں گے۔
وزیراعلیٰ نتیش کمار نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں کورونا کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر کچھ پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں۔ اب تمام شاپنگ مال بند رہیں گے اور ضروری اشیاء کی دکانیں شام 6 بجے تک بند کرنے کا حکم دیا گیا۔
تو ہیں تمام دفاتر شام 5 بجے تک بند ہو جائے گا، 33 فیصد ملازمین کی ہی دفتر میں موجودگی ہوگی۔
اب شادی میں 100 افراد شامل ہونگے جبکہ تدفین اور آخری رسومات میں 25 لوگوں کو شامل ہونے کی اجازت دی گئی۔
عوامی مقامات پر کسی بھی طرح کی مجلس پر پابندی رہے گی،حکومت نے صحت عملہ کو ایک مہینے کا اضافی تنخواہ دینے کا بھی اعلان کیا ہے،
وزیراعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ جن علاقوں میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا اس کو کنٹینمنٹ زون میں تبدیل کیا جائے گا۔
بہار حکومت نے گاڑیوں کی آمدورفت پر پابندی عائد نہیں کی ہے، بیرون ریاستی گاڑیاں بھی آسانی سے آجا سکیں گی۔
وزیراعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ اسپتالوں میں کسی بھی قسم کی کوئی کمی نہیں ہوگی، ساتھ ہی آکسیجن اور ادویات دستیاب ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: نیتش کمار کی وزرا اور افسران کے ساتھ مٹنگ جاری، اہم فیصلے کا امکان