ریاست بہار کے ضلع کیمور میں پولیس نے موہنیاں علاقے میں ہوئے سی ایس پی لوٹ معاملہ کا انکشاف کرتے ہوئے اس معاملے سے جڑے سبھی ملزمان کو گرفتار کر لیا پے۔
پولس نے لٹیروں کے پاس سے 3 لاکھ روپیہ، دو دیسی کٹہ، دو زندہ کارتوس، ایک اپاچی موٹر ساٸکل اور پانچ موباٸل برامد کیا ہے۔ گرفتار ملزمان پہلے بھی الگ الگ معاملات میں جیل جا چکے ہیں۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ دلنواز احمد نے بتایا کہ 'گرفتار ملزمان میں مکان مالک گڈو چودھری کے علاوہ موہنیاں وارڈ نمبر 14 کا رہائشی سوجیت کمار کیسری ولد گنیش کیسری، راجیش کمار چوبی ولد دنیش چوبے، میٹو گددی ولد سمجانی گددی ساکن بھبھوا وارڈ نمبر تین پٹیل چوک، محمد بابو ولد شفیق ادریسی، محمد جسیم الدین ولد جسیم الدین شامل ہے۔ تمام ملزمان کی مجرمانہ تاریخ ہے۔ جو ماضی میں کئی بار جیل جا چکے ہیں۔'
ایس پی نے بتایا کہ اس واقعہ میں مکان مالک کے بیٹے گڈو چودھری نے مرکزی کردار ادا کیا۔ اس نے لائنر کی حیثیت سے کام کیا ہے۔ اس سے پہلے اس نے راجیش چوبی اور سوجیت کمار کیسری کے ساتھ مل کر منصوبہ بندی کی تھی۔ گڈو چودھری کو ماضی میں شراب ، لوٹ مار ، ہیروئن اسمگلنگ اور چوری جیسے معاملات میں بھی تین بار جیل بھیجا جا چکا ہے۔'