ETV Bharat / state

سی آرپی ایف کی جانب سے لاک ڈاون میں مریضوں کے لئے خون عطیہ - crpf set up blood donation camp

سی آرپی ایف جوانوں نے لاک ڈوان تک روزانہ دس یونٹ خون عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

سی آرپی ایف کی جانب سے لاک ڈاون میں مریضوں کے لئے خون عطیہ

author img

By

Published : Apr 6, 2020, 4:44 PM IST

ریاست بہار کے شہرگیا میں کوروناوائرس انفیکشن کی روک تھام کی ہرممکن کوشش انتظامیہ اور عوامی سطح پر ہورہی ہے ۔ لاک ڈاون کے بعد باشندوں کا گھر سے نکلنا مشکل ہے ۔ایسے میں وہ ضروری کام بھی رک گئے ہیں جو کسی کی زندگی بچانے میں کام آتے تھے ۔

سی آرپی ایف کی جانب سے لاک ڈاون میں مریضوں کے لئے خون عطیہ

لاک ڈاون کی وجہ سے خون عطیہ کرنے والے افراد میڈیکل تک نہیں پہنچ پارہے ہیں۔ گیامیں واقع انوگرہ نارائن مگدھ میڈیکل کالج وہسپتال کے بلڈ بینک میں خون کی کمی ہوگئی تھی۔

اس سے ویسے مریض جنہیں خون چڑھانے کی ضرورت ہے ان کے لئے خون کاانتظام کرنا مشکل ہوگیا تھا۔ اے این ایم سی ایچ میں خون کی کمی ہونے کی اطلاع ملتے ہی سی آرایف کی 159 ویں بٹالین نے خون عطیہ کیمپ لگانے کافیصلہ کیا ۔

سی آرپی ایف کے جوان وافسران روزانہ دس یونٹ خون اے این ایم سی ایچ کو عطیہ کریں گے ، اسکی شروعات سوموار سے ہوگئی ہے ۔

سی آرپی ایف کے کمانڈنٹ نشیت کمار نے سب سے پہلے خون عطیہ کیا ۔ کمانڈنٹ نشیت کمار نے کہاکہ سی آر پی ایف کی سماجی کاموں میں اہم حصے داری ہوتی ہے ۔

اے این ایم سی ایچ میں خون کی کمی کی اطلاع کے بعد فیصلہ لیاگیا ہے کہ ہرروز دس جوان وافسران خون عطیہ کریں گے اور سلسلہ لاک ڈاون تک جاری رہے گا۔

ڈپٹی کمانڈنٹ سوہن سنگھ نے کہاکہ لاک ڈاون حاملہ خواتین اور سڑک حادثات میں زخمیوں یا جنہیں کسی بیماری میں خون کی ضرورت ہوتی ہے ، انہیں این ایم سی ایچ کے بلڈ بینک میں خون نہیں ہونے کی وجہ سے پریشانی ہورہی تھی۔

کیونکہ لاک ڈاون کی وجہ سے کوئی بھی اسپتال تک خون عطیہ کرنے نہیں پہنچ پارہاہے ، اس ذمے داری کو سی آرپی ایف نے قبول کیا ہے ، کسی کی بھی زندگی خون کی کمی کی وجہ سے خطرے میں نہیں پڑے یہی سی آرپی ایف کی کوشش ہے ۔

سی آرپی ایف کے ڈاکٹر ابھینو کمار نے کہاکہ یہاں کورونا انفیکشن کے بچاو کے سبھی انتظامات کے بعد کیمپ لگایاگیاہے ۔ ان کی ٹیم یہاں موجود ہوتی ہے ۔

سوشل ڈسٹینسنگ کامکمل خیال رکھاگیا ہے اور یہی وجہ ہے ایک دن کے لئے کیمپ نہیں لگایاگیا بلکہ ہرروز کیمپ چلے گا اور صرف دس جوان وافسران ہی خون عطیہ روزانہ کرسکیں گے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.