انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ بم نکسلیوں کے جانب سے نصب کیا گیا تھا، جسے وقت پر سی آر پی ایف اور ضلعی پولیس نے ناکارہ کر دیا۔
سکیورٹی فورسز نے امام گنج اسمبلی حلقہ کے علاقہ روشن گنج پولیس اسٹیشن کے مانجری کلا گاؤں میں دو بم برآمد کرکے انہیں ناکارہ بنا دیا۔
ذرائع کے مطابق نکسلیوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز پر حملہ کرنے کے لیے یہ بم نصب کیا گیا تھا۔
تاہم سکیورٹی فورسز نے نکسلیوں کے ارادوں کو ناکام کردیا ۔
سی آر پی ایف اور ضلعی پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے اور بم کو ناکارہ بنا دیا۔
اسی دوران بم ملنے کے بعد پورے علاقے میں خوف و ہراس کی فضا ہے۔
گیا کا امام گنج اسمبلی بہار انتخابات کی وی آئی پی نشستوں میں سے ایک ہے۔
امام گنج نشست سے ریاست بہار کے سابق وزیر اعلی جیٹن رام مانجھی انتخابات لڑ رہے ہیں۔
ان کا مقابلہ سابق اسپیکر ادے نارائن چودھری سے ہے۔
ادے نارائن چودھری کو آر جے ڈی نے امام گنج سے میدان میں اتارا ہے۔
نکسل سے متاثرہ علاقہ ہونے کی وجہ سے پولیس مستقل طور پر یہاں متحرک ہے اور سرچ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔
بہار میں 28 اکتوبر2020 کو پہلے مرحلے میں 71 نشستوں کے لئے ووٹ ڈالے جائیں گے۔
گیا ضلع کے یہ علاقہ نکسل متاثرہ علاقوں میں سے ایک ہے۔
مزید پڑھیں:بابو صاحب کے بیان پر تیجسوی یادو کی وضاحت
اس لئے یہاں پولیس کی ایک بڑی تعداد بھی تعینات کردی گئی ہے۔