ETV Bharat / state

STF In Gaya گیا سے ایس ٹی ایف نے مطلوب شخص کو گرفتار کیا

author img

By

Published : Aug 11, 2023, 5:50 PM IST

گیا ضلع میں ٹاپ 10 مجرم میں شامل وکیل میاں گرفتار ہوچکا ہے ۔وکیل میاں پر قتل سمیت مختلف مجرمانہ واردات کا مقدمہ درج ہے ۔وکیل میاں سرین پنچایت کی مکھیا کا شوہر ہے۔

گیا سے ایس ٹی ایف نے وکیل میاں کو گرفتار کیا

گیا سے ایس ٹی ایف نے مطلوب شخص کو گرفتار کیا

گیا:ریاست بہار کے ضلع گیا میں ایس ٹی ایف کی بڑی کاروائی میں شخص کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ گرفتار شخص ضلع کے نیم چک بتهانی سب ڈویژن کے سرین پنچایت کی موجودہ مکھیا کا شوہر ہے ۔ گرفتار شخص پر چھ سے زیادہ مقدمے درج ہیں۔ اس میں قتل رنگداری اور آرمس ایکٹ کی دفعات لگی ہوئی ہے ۔ وکیل میاں گزشتہ ایک برس سے راہ فرار تھا۔ اطلاع کے مطابق ایس ٹی ایف کی ٹیم گزشتہ ایک ماہ سے اسے گرفتار کرنے کی کوشش میں تھی ۔ تاہم پولیس کو کامیابی نہیں مل رہی تھی۔ ایس ٹی ایف اور ضلع پولیس کی ٹیم کو اطلاع ملی تھی کہ گرفتار شخص اپنے علاقے میں دوبارہ سے متحرک ہے ۔ جس کے بعد ایس ایس پی آشیش بھارتی نے پولیس کی ایک ٹیم تیار کر اسے گرفتار کرنے کے لیے ہدایت دی۔

پولیس کی ٹیم نے کئی مقامات پر چھاپہ ماری کی لیکن وہ پولیس کی گرفت میں نہیں آسکا تھا۔ گزشتہ شام کو پولیس نے اسے گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ متعدد مقدمات میں مطلوب شخص کو اس کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے وکیل میاں علاقے کا بد نام زمانہ مجرم ہے۔ اس پر گاؤں کے ہی خلیل میاں اور اس کے بھائی کا قتل کا الزام ہے ۔ خلیل میاں کے خاندان کے لوگ اس کے خوف سے گاؤں چھوڑ چکے ہیں ۔پولیس نے گرفتار شخص پر انعام بھی رکھا تھا۔

ایس ایس پی آشیش بھارتی نے بتایا کہ کئی ماہ سے اس کی تلاش تھی لیکن گرفتار نہیں ہو پا رہا تھا ۔ ضلع پولیس اور ایس ٹی ایف کی ٹیم نے اسے گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتاری کے بعد پوچھ تاچھ کے دوران کئی اور اہم جانکاری پولیس کو ملی ہے ۔ ایس ایس پی نے کہا کہ آگے کی کاروائی جاری رہے گی ۔ خیال ہو کے ایس ٹی ایف اسپیشل ٹاکس فورس بہار میں نکسلیوں سمیت بد نام زمانہ و خونخوار مجرموں کو گرفتار کرنے کے لیے ماہر اور معروف ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Mob Lynching in Gaya گیا میں تین مسلم نوجوان ہجومی تشدد کے شکار، ایک کی موت

انہوں نے مزید کہاکہ وکیل میاں ضلع کے ٹاپ ٹین مجرموں کی فہرست میں بھی شامل تھا ۔ گزشتہ برس ہی اس کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ جس میں دیکھا گیا تھا کہ ایک ثقافتی پروگرام میں اسلحہ کے ساتھ وہ لڑکیوں کے ساتھ ڈانس کر رہا تھا ۔ حالانکہ جب پولیس کو اطلاع ملی اور وہاں پولیس پہنچی اس سے قبل وہ وہاں سے فرار ہو گیا تھا لیکن اب یہ گرفتار ہوچکا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.