ETV Bharat / state

Sherghati Premier League گیا میں شیرگھاٹی پریمیئر لیگ کا آغاز

ضلع گیا میں شیرگھاٹی پریمیئرلیگ کا آغاز ہوگیا ہے۔اس ٹورنامنٹ میں ریاست کے مختلف علاقوں سے ٹیمیں شرکت کر رہیں ہیں۔ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں میں رنجی اور انڈر19 کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑی بھی شامل ہوتے ہیںSherghati Premier League In Gaya

گیا میں شیرگھاٹی پریمیئر لیگ کا آغاز
گیا میں شیرگھاٹی پریمیئر لیگ کا آغاز
author img

By

Published : Mar 15, 2023, 1:48 PM IST

گیا :رہاست بہار کےگیا شیرگھاٹی پریمیئر کرکٹ ٹورنامنٹ کا آج رات سے آغاز ہوگیا ہے۔ شیرگھاٹی پریمیئر ٹورنامنٹ بہار کا معروف اور اہم ٹورنامنٹوں میں سے ایک ہے۔ یہ ایک ایسا ٹورنامنٹ جو دیر رات سے شروع ہوتا ہے اور صبح ہونے سے پہلے ختم ہوتا ہے۔

اس ٹورنامنٹ کے انعقاد کرانے میں تاجر اور سیاسی کارکنان پیش پیش ہوتے ہیں۔ اس ٹورنامنٹ میں دس سے زیادہ ٹیمیں حصہ لیتی ہیں جو بہار کے مختلف علاقوں اور کرکٹ اکاڈمی کی ٹیمیں ہوتی ہیں۔

آج اس ٹورنامنٹ کا باضابطہ افتتاح کانگریس اقلیتی سیل کے انچارج عمیر احمد خان کے ہاتھوں ہوا ہے۔ اس موقع پر آرجے ڈی کے ریاستی سکریٹری سید وسیم اکرم اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔ ٹورنامنٹ کو پرامن ماحول میں کرانے کے لئے ضلع پولیس کی جانب سے بھی انتظامات ہوتے ہیں۔

اس موقع پر افتتاحی تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا۔عمیر احمدخان نے تقریب کو خطاب کرگے ہوئے کہاکہ اس دوران کھیل کے شعبے کو فروغ دینے پر زور دیا جائے گا تو معاشرے میں نمایاں تبدیلی آسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Map of Bihar Published in Urdu اردو میں چھپا بہار کا نقشہ لوگوں کی توجہ کا مرکز

انہوں نے کہاکہ بہار حکومت سے انکی پارٹی نے یہاں اعلی اور معیاری اسٹیڈیم کی تعمیر کا بھی مطالبہ کیا ہے تاکہ یہاں بھی دوسری ریاستوں کی طرح انڈین کرکٹ ٹیم کی جانب سے کھیلے ، ساتھ ہی انہوں نے کہاکہ بہار میں ابھی کرکٹ کو لیکر انفراسٹکچر میں کمی ہے تاہم نتیش کمار کی قیادت والی عظیم اتحاد کی حکومت سے امید ہے کہ بہتر انتظامات فراہم کرنے میں پہل کرے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.