ETV Bharat / state

ارریہ: کلہڑ والی چائے کی مقبولیت سے کمہار خوش - urdu news araria

آج کی بھاگ دوڑ بھری زندگی میں انسان اطمینان اور سکون کے لئے مختلف طرح کے مشروبات کا استعمال کرتا ہے۔ انہیں میں ایک ہے چائے۔ چائے پینے کا عمل قدیم زمانے سے چلا آ رہا ہے جو اب تقریباً ہر عمر کے لوگوں کی ضرورت بن گئی ہے۔ دوست اور احباب کے یہاں جائیں یا پھر بطور مہمان رشتہ داروں کے یہاں، ضیافت کے لئے سب سے پہلے چائے ہی پیش کی جاتی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ چائے کو پیش کرنے کے لیے بھی ایک سے ایک انداز اور طریقے اختیار کیے جاتے ہیں۔ویسے تو چائے زیادہ تر گلاس یا کپ میں ہی پیش کی جاتی ہے، لیکن ارریہ میں ان دنوں کلہڑ میں چائے پینے کا رواج عام ہو رہا ہے۔

craze of kulhad chai in araria
کلہڑ والی چائے کی مقبولیت سے کمہار خوش
author img

By

Published : Jan 21, 2021, 10:43 PM IST

شہر کے چاندنی چوک، اے ڈی بی چوک، کالی مندی، زیرو مائل،بیر گاچھی چوک کے علاوہ مختلف چوک چوراہوں پر لوگ مٹی سے بنے کلہڑ میں چائے کا مزہ لے رہے ہیں۔ یہاں صبح اور شام کلہڑ کی چائے کے لئے لوگوں کی بھیڑ جمع ہوتی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

ایک وقت میں سابق وزیر ریل لالو پرساد یادو نے ٹرینوں کے اندر پلاسٹک کپ کے بجائے کلہڑ کو فروغ دیا تھا مگر یہ زیادہ دن نہیں چل سکا۔ نتیجتاً دوبارہ سے پلاسٹک اور کاغذ کے کپ والی چائے ٹرینوں میں فروخت ہونے لگی۔

ارریہ میں کلہڑ چائے کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں چائے بھی مٹی کے برتن میں ہی بنائی جاتی ہے، اس کے بعد مٹی کے کلہڑ میں جب گرم چائے ڈالی جاتی ہے تو اس کی بھینی اور سوندھی خوشبو چائے کے ذائقہ کو دوگنا کر دیتی ہے۔

craze of kulhad chai in araria
کلہڑ والی چائے کی مقبولیت سے کمہار خوش

کلہڑ کی چائے ذائقہ کے لحاظ سے ہی نہیں بلکہ صحت کے لحاظ سے بھی مفید بتائی جاتی ہے۔ کلہڑ چائے کی ایک خاص بات یہ بھی ہے یہ ماحولیات کے لئے نقصان دہ نہیں ہے۔ استعمال کے بعد دوبارہ مٹی میں مل جاتا ہے جبکہ پلاسٹک کے کپ ماحولیات کے لئے نقصان دہ ہوتے ہیں۔

craze of kulhad chai in araria
کلہڑ والی چائے کی مقبولیت

ارریہ میں چائے بیچنے والے دکانداروں کا کہنا ہے کہ دن بدن کلہڑ چائے کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے اور لوگوں کی دلچسپی اس میں بڑھ رہی ہے۔ اس سے ان کی اچھی دکانداری چل رہی ہے۔

craze of kulhad chai in araria
کلہڑ والی چائے کی مقبولیت

مزید پڑھیں:

ہنر ہاٹ ہنر مندوں کے لئے بہترین پلیٹ فارم: مختار عباس نقوی
craze of kulhad chai in araria
کلہڑ والی چائے

وہیں، کلہڑ چائے کی ڈیمانڈ بڑھنے سے سب سے زیادہ فائدہ کمہاروں کا ہوا ہے۔ اس سے قبل ان کلہڑوں سے کوئی خاص آمدنی نہیں ہوتی تھی مگر اب ڈیمانڈ اتنا ہے کہ کمہار آڈر پورے نہیں کر پا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.