ETV Bharat / state

Dipankar National Secretary CPI بہار ماڈل ملک کے لیے نظیر: دیپانکر بھٹاچاریہ - دیپانکر بھٹاچاریہ نے پٹنہ میں پریس کانفرنس

سی پی آئی کے قومی جنرل سکریٹری دیپانکر بھٹاچاریہ نے کہا کہ بہار ماڈل گجرات ماڈل پر بھاری پڑ سکتا ہے۔ گجرات ماڈل ترقی کے لیے نہیں بلکہ سیاسی توڑ جوڑ کے لیے بنایا گیا تھا۔ بہار ماڈل ملک کے لیے نظیر ہے اور نتیش کمار کے دور اقتدار میں عظیم اتحاد مضبوط ہے۔ Bihar Development Model

بہار ماڈل ملک کے لیے نظیر : دیپانکر بھٹاچاریہ

author img

By

Published : Feb 23, 2023, 12:08 PM IST

بہار ماڈل ملک کے لیے نظیر : دیپانکر بھٹاچاریہ

پٹنہ: سی پی آئی مالے کے پانچویں بار قومی جنرل سکریٹری منتخب ہوئے دیپانکر بھٹاچاریہ نے پٹنہ میں پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک وقت اڈوانی کے ذریعہ ملک گیر پیمانے پر نکالے گئے فرقہ پرستی کے رتھ کو بہار کی سرزمین پر ہی عظیم سیکولر رہنما لالو پرساد یادو نے روک دیا تھا۔بہار میں مذہب اور نفرت کی سیاست کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو فرقہ وارانہ تشدد کی آگ میں جھونکے جانے سے بچا لیا تھا. اسی طرح اب نریندر مودی نے جو نفرت اور تشدد کا رتھ نکال رکھا ہے اسے بھی بہار کی سرزمین پر پوری طرح مضبوطی سے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں روک دیا جائے گا اور اس کی نکیل تھام لی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:Bihar Deputy CM Tesjasvi Yadav کسی کے جانے اور آنے سے بہار کی سیاست پر کوئی فرق نہیں پڑتا، تیجسوی یادو

سی پی آئی کے رہنما دیپانکر بھٹاچاریہ نے کہا کہ بہار سمیت پورے ملک میں فرقہ پرست قوتوں کو اقتدار سے بے دخل کرنا ہے۔ فرقہ پرستی کا خاتمہ معاشرہ و ملک سے کرنا ہے. اسی نیک ارادے اور عزم کے ساتھ تمام سیکولر اور ہم خیال پارٹیاں متحد و منظم ہوکر 2024 کا لوک سبھا انتخاب لڑیں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ بہار میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے دور اقتدار میں عظیم اتحاد پوری طرح مضبوط ہے حالانکہ بی جے پی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے یہاں مہاراشٹر کے طرز پر سیاسی کھیل کھیلنے کی مگر وہ اس میں یہاں کامیاب نہیں ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.