پٹنہ: کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا(سی پی آئی) کے سینکڑوں کارکنان نے بدھا مارگ کے احاطے میں بہار کے گورنر پھاگو چوہان پر مرکزی حکومت کے اشارروں پر کام کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ان کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔ سی پی آئی کے سینکڑوں حامیوں نے بڑی بڑی تختیوں پر درج 'گورنر کا عہدہ ختم کرو، گورنر مرکز کے اشارے پر کام کرنا بند کریں، یونیورسٹی کے خستہ حال کا ذمہ دار کون؟ جیسے جملوں کے ساتھ زور دار نعرے بازی کی۔ یونیورسٹی میں اہل وائس چانسلر کی تقرری کی جائے سمیت مختلف ایشوز پر جم کر احتجاج کیا۔ CPI Accuses Bihar Governor For Working On Central Government Instruction
مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کامریڈ آسوتوش نے کہا کہ 1925 میں آر ایس ایس کا قیام عمل میں آیا اور اس وقت سے ہی تنظیم کے رہنماوں نے بھارت کو ہندو راشٹر بنانے کی کوشش میں مصروف ہو گئے اور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ اس وقت بھارت میں رہنے والے تمام مذاہب کے لوگ بھارت کو انگریزوں کی چنگل سے آزادی کرانے کی جنگ لڑ رہے ہیں مگر آر ایس ایس اس وقت بھی ملک کو ہندو راشٹر بنانے کے مقصد سے ایسٹ انڈیا کمپنی کی مدد کر رہا تھا۔
انہوں نے کہاکہ جنگ آزادی کی تاریخ گواہ ہے کہ ملک کی آزادی کی لڑائی میں آر ایس ایس کی کوئی قیادت یا کارکردگی دیکھنے یا پڑھنے کو نہیں ملے گی. جب تک اس ملک میں سیکولر پسند لوگ ہیں یہ ملک کبھی ہندو راشٹر نہیں بنے گا،
مزید پڑھیں:Protest Against Bihar Govt بہار کے گیا میں حکومت کے خلاف احتجاج
سابق رکن پارلیمان و سی پی آئی کے سکریٹری ناگیندر ناتھ اوجھا نے کہا کہ مرکزی حکومت رموٹ کنٹرول کے ذریعہ تمام ریاستوں کے گورنر کو کنٹرول کرنا چاہتی ہے جو آئین کے خلاف ہے، بہار میں بھی کچھ ایسا ہی کرنے کی کوشش ہو رہی ہے، یہاں گورنر پوری طرح سے مودی حکومت کے اشاروں پر کام کرنے کی کوشش کر رہے ہیںCPI Accuses Bihar Governor For Working On Central Government Instruction