ریاست بہار میں کورونا مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ جمعہ کے روز 1998 نئے کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر1 لاکھ 30 ہزار 848 ہوگئی ہے۔
بہار میں اب تک کورونا انفیکشن کے معاملے میں 28 لاکھ 82 ہزار 926 لوگوں کی کورونا جانچ ہوچکی ہے۔
وہیں اب تک اس وائرس سے 674 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق 'اب تک مجموعی طور پر 28 لاکھ 82 ہزار 926 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔
وہیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2749 افراد صحت مند ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔
بہار میں کورونا سے ریکاوری کی شرح 86 فیصد ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لالو یادو کے بیٹے کے خلاف ایف آئی آر درج
واضح رہے کہ 'ریاست میں بڑھتے ہوئے انفیکشن کے پیش نظر تمام اضلاع میں ایک بار پھر مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ یہ لاک ڈاؤن 6 ستمبر تک نافذ رہے گا۔ لاک ڈاؤن کے حوالے سے تمام اضلاع کے انتظامی افسران کو پہلے ہی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔