ریاست بہار کے ضلع کیمور میں محکمہ صحت اور آنگن باڑی کے ملازمین گھر گھر جا کر اس بات کا پتہ کر رہے ہیں کہ کسی گھر میں کسی طرح کے مریض ہیں یا نہیں۔ ساتھ ہی بیرونی ملک سے آنے والوں لوگوں کا بھی پتہ کیا جا رہا ہے۔
محکمہ صحت اور آنگن باڑی کی ٹیم دیہی اور شہری علاقہ دونوں جگہ سروے کے کام کو انجام دے رہی ہے۔ بھبھوا وارڈ نمبر ۔21 میں سروے کر رہے محکمہ صحت کے سوپروائزر راہل کمار نے بتایا کہ 'ضلع مجسٹریٹ کی ہدایت پر میڈیکل ٹیم سروے کر رہی ہے۔
اس وارڈ میں تمام گھروں میں سروے کیا جانا ہے۔ سروے میں لگی ٹیم گھر گھر جا کر یہ معلوم کر رہی ہے کہ کس گھر میں سردی کھانسی یو بخار کے مریض ہے۔
راہل کمار نے بتایا کہ 'اگر کسی گھر میں اس طرح کے مریض پائے جاتے ہیں تو ان کا فورا علاج کرایا جائے گا۔ وارڈ نمبر 21 سروے میں انیتا کماری، سروج کماری، شانتی دیوی، سندھیا کماری، پریدرشی کماری، اشوک کمار شامل ہیں۔