ETV Bharat / state

دربھنگہ میں ٹرک سے کچل کر جوڑے کی موت

بہار میں دربھنگہ ضلع کے کیوٹی تھانہ علاقہ میں منگل کو مینی ٹرک کی زد میں آنے سے سیلاب متاثرہ جوڑے کی موت ہوگئی۔

دربھنگہ میں ٹرک سے کچل کر جوڑے کی موت
دربھنگہ میں ٹرک سے کچل کر جوڑے کی موت
author img

By

Published : Jul 28, 2020, 10:28 PM IST

کیوٹی بلاک کے سرکل افسر اجیت کمار جھا نے یہاں بتایاکہ کوئلا استھان گاﺅں باشندہ سریندر یادو کے گھر میں سیلاب کا پانی داخل ہوجانے سے وہ اپنے کنبہ کے لوگوں کے ساتھ سڑک کنارے ایک جھونپڑی بناکر پناہ لئے ہوئے تھے۔

جہاں آج صبح ایک مینی ٹرک بے قابو ہوکر ان کی جونپڑی میں داخل ہوگیا ۔ جس سے جھونپڑی میں سورہے سریندر یادو اور ان کی اہلیہ پریم شیلا دیوی شدید طور سے زخمی ہوگئے۔

زخمی جوڑے کو علاج کیلئے لے جایاجارہا تھا تبھی راستے میں ان کی موت ہوگئی ۔دریں اثناءواقعے کی مخالفت میں مشتعل گاﺅں والوں نے جائے وقوع کے نزدیک مظاہر ہ کر کے نیشنل ہائی وے نمبر 527 ( بی) دربھنگہ جے نگر شاہراہ کو جام کردیا۔

مسٹر جھانے بتایاکہ متوفی سریندر یادو کی ماں مرنی دیوی کو آفات مینجمنٹ کے تحت ملنے والی رقم آٹھ لاکھ روپے کا چیک اور فیملی فائدہ منصوبہ کے تحت 20-20 ہزار روپے کی ادائیگی کر دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایاکہ اس کے علاوہ وہاں کے مکھیا کو آخری رسوم ادا کرنے کیلئے تین تین ہزار روپے دستیاب کرانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

کیوٹی تھانہ کے تھانہ صدر شیو کمار یادو نے بتایاکہ متوفی میاں ۔ بیوی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے دربھنگہ میڈیکل کالج ہسپتال ( ی ایم سی ایچ) بھیج دیا گیاہے۔

انہوں نے بتایاکہ گرانٹ کی رقم مل جانے کے بعد لوگوں نے جام ختم کردیا اور اس شاہراہ پر از سرنو آمد ورفت بحال ہوسکی، مینی ٹرک کے ڈرائیور اور خلاصی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.