ETV Bharat / state

JDU Meeting تاریخ بدلنے والوں سے ملک کو بچانا ہے، نتیش کمار

author img

By

Published : May 29, 2023, 10:00 AM IST

وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بہار جے ڈی یو کے انچارج عہدیداروں کے دو روزہ پارلیمنٹ کے اختتامی اجلاس میں شرکت کی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ 'کچھ لوگ تاریخ بدلنا چاہتے ہیں، ایسے لوگوں سے ملک کو بچانا ہے۔' Nitish Kumar on change history

تاریخ بدلنے والوں سے ملک کو بچانا ہے، نتیش کمار

پٹنہ: ریاست بہار کے جے ڈی یو ہیڈکوارٹر میں واقع کر پوری آڈیٹوریم میں جے ڈی یو کے انچارج عہدیداروں کی دو روزہ پارلیمنٹ کا اختتامی اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار نے اختتامی اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ ان کے ساتھ قومی صدر راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ، سینئر لیڈر وشسٹھ نارائن سنگھ، ریاستی صدر امیش سنگھ کشواہا، ایم ایل سی سنجے کمار سنگھ عرف گاندھی جی، نیرج کمار، للن صراف، رویندر پرساد سنگھ سمیت تمام ہیڈ کوارٹر انچارج، سیل کے ریاستی صدور، ریاستی ترجمان موجود تھے۔ اس دوران اپنے خطاب میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ کچھ لوگ تاریخ بدلنا چاہتے ہیں، ایسے لوگوں سے ملک کو بچانا ہے۔ ان لوگوں نے ہر چیز پر قبضہ کر لیا ہے۔ سب کچھ یک طرفہ ہو رہا ہے۔ یہ لوگ کام نہیں کر رہے، صرف تشہیر کر رہے ہیں۔ کون سا نیا کام ہو رہا ہے؟ سچ تو یہ ہے کہ ان لوگوں نے 1998 سے 2004 کے درمیان کام کو بھی مکمل نہیں کیا؟

انہوں نے کہا کہ ہم نے بہار کو خصوصی درجہ دینے کا مطالبہ کیا تھا، لیکن نہیں ملا۔ غربت کے باوجود ہم نے ترقی کے تمام کام کئے۔ نتیش کمار نے کہا کہ ہم نے بہار میں مذہبی جنون کو صفر کر دیا ہے، لیکن کچھ لوگ اب اسے دوبارہ پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہم ذات کی گنتی کے حق میں ہیں، لیکن کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ ایسا نہ ہو۔ آپ جب بھی اچھا کام کریں گے، کہیں نہ کہیں سے آپ کو روکنے کی کوشش ہوگی، لیکن ہمیں اپنا کام کرنا ہے۔ جے ڈی یو واحد پارٹی ہے جس میں تمام ذاتوں اور مذاہب کے لوگ ہیں۔ اپنے کام کے ساتھ ہر گھر میں جائیں۔ سب سے بات کریں اور تجاویز حاصل کریں۔ نتیش کمار نے مزید کہا کہ جب ہم نے عظیم اتحاد بنایا تو ملک کی کئی سیاسی پارٹیوں نے ہمیں مبارکباد دی۔ ہم اپوزیشن اتحاد کے کام کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ جلد ہی اس کا بامعنی نتیجہ سامنے آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Bihar CM Nitish Kumar پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی کوئی ضرورت نہیں، بی جے پی تاریخ بدلنا چاہتی ہے: نتیش کمار

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.