گیا کے میونسپل کارپوریشن کے دفتر میں تعزیتی نشست منعقد ہوئی، جس میں نجمہ خاتون کی خدمات کی تعریف کی گئی اور ان کے حق دعا کی گئی۔

شہر گیا میں وارڈ نمبر 35 کی وارڈ کونسلر کا طویل علالت کے بعد انتقال ہو گیا۔
ان کے انتقال پر سیاسی رہنماؤں نے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

اس سلسلے میں میونسپل کارپوریشن کے دفتر میں تعزیتی نشست منعقد ہوئی۔
اس کی صدارت میونسپل کارپوریشن کے میئر گنیش پاسوان اور ڈپٹی میئر موہن شریواستو نے کی۔
تعزیتی نشست میں متعدد وارڈ کونسلرز اور میونسپل کارپوریشن کے ملازمین اور عہدیداروں نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں:گیا: اسکول کھلتے ہی ہیڈ ماسٹر کورونا سے متاثر
تعزیتی نشست میں مذکورہ افراد نے دو منٹ کی خاموشی اختیار کرتے ہوئے کونسلر نجمہ خاتون کی روح کی تسکین و نجات کے لیے دعا کی۔
ڈپٹی میئر موہن شری واستو نے بتایا کہ نجمہ خاتون کی کافی دنوں سے طبیعت علیل تھی اور وہ دہلی میں زیر علاج تھیں،اے پی کالونی قبرستان میں انہیں سپرد خاک کیا گیا۔
تعزیتی میٹنگ میں میئر و ڈپٹی میئر کے علاوہ سبھی کونسلر اور کمشنر ساون کمار، ڈپٹی کمشنر محمد یحییٰ، سیٹی منیجر وغیرہ موجود تھے۔
اس موقع پر سبھی نے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے اور ساتھ ہی دکھ کی اس گھڑی میں میں برابر شریک بتایا۔