بہار میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں ہر روز اضافے کے پیش نظر ریاست میں جانچ کے لیے سینٹر کی تعداد میں اضافہ کرنے کی کوشش جاری ہے۔ اس کے لیے انڈین کاؤنسل آف میڈیکل ریسرچ کو خط لکھا گیا ہے۔ محکمہ صحت نے اس تعلق سے پیشکش کر مرکزی حکومت کو خط لکھا ہے۔ اس تعلق سے وزیراعلی نیتیش کمار نے بھی مرکز کے سامنے اپنی مانگ کو رکھا ہے۔
پورے بہار میں ابھی محض تین جگہوں پر ہی کورونا وائرس سے جانچ ہو رہی ہے، لیکن جس طرح سے لوگ کورونا سے متاثر ہو رہے ہیں، ریاستی حکومت تقریبا 50 ہزار لوگوں کی جانچ کی سہولت کر رہی ہے۔
محکمہ صحت کے سکریٹری سنجے کمار نے کہا کہ گیا اور بھاگل پور میڈیکل کالج میں جلد ہی جانچ شروع کرنے کے لیے مرکز سے اجازت مانگی گئی ہے۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے پانچ لاکھ پی پی ای کٹ منگی گئی ہے، جس میں اب تک چار ہزار ہی ملے ہیں۔