ETV Bharat / state

گیا: بیرون ممالک سے آنے والوں کی کورونا کے جانچ شروع - بہار نیوز

بودھ گیا کورینٹین مرکز میں نمونہ جانچ کرنے کا مرکز قائم کیا گیا ہے، یہاں سے مشتبہ افراد کے نمونے لیکر جانچ کے لئے پٹنہ بھیجے گئے ہیں۔

بیرون ممالک سے آنے والوں کی کورونا کے جانچ شروع

author img

By

Published : Apr 11, 2020, 4:17 PM IST

ضلع گیا میں 15 مارچ سے قبل بیرون ملک سے آنے والے افراد کی جانچ شروع ہوگئی ہے، بودھ گیا کے کورینٹین مرکز میں کووڈ۔ 19 کے نمونے جمع کرنے کا مرکز قائم کیاگیا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

سنیچر کو ڈسٹرک مجسٹریٹ ابھشیک کمارسنگھ کی موجودگی میں نمونے لینے کی کاروائی شروع کی گئی ہے۔ شمساد قمر اور سرور خان جو 15 مارچ سے قبل دبئی سے اور شارق آفتاب جونائجریاسے آئے تھے ان کے نمونے لئے گئے ہیں ، انہیں بودھ گیا کے سدھارتھا ہوٹل میں بنے قرنطینہ میں رکھاگیا ہے۔

کورونا کے جانچ شروع
کورونا کے جانچ شروع

جانچ کے لئے نمونے جمع کرنے کے لئے بنایاگیا مرکز پوری طرح سے شیشے کی دیوار سے پیک ہے، صرف اس میں دوسوراخ ہیں جس سے نمونے لینے کے لئے ہاتھ نکالاجاتا ہے، یہاں موجود شخص کے لئے پوری طرح سے حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں، دور سے ہی مشتبہ مریضوں سے نمونے لئے جارہے ہیں۔

اس دوران ڈسٹرک مجسٹریٹ قرنطینہ مرکز کابھی معائنہ کیا، انہوں نے دور سے ہی سبھی کمروں کی صفائی ستھرائی اور دیگرانتظام کاجائزہ لیا، ضلعی مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ نے صفائی کے کارکنوں اور مجسٹریٹوں کو خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت دی اور پوری چوکسی کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ صفائی کارکن بغیر کسی ماسک اور دستانے کے کمرے کو صاف کرنے کے لئے کمرے میں نہیں جائے گا۔

تعینات مجسٹریٹ کو ہدایت دی گئی کہ وہ تمام اہلکاروں کی نگرانی میں رکھیں۔ اس موقع پر سول سرجن بی کے سنگھ ، ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ ناگیندر کمار گپتا، ڈسٹرکٹ انچارج شیلیس داس، بودھ گیا نگر پنچایت کے ایگزیکٹو افسر ششی بھوشن پرساد سمیت طبی عملہ اور عہدیدار موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.