ETV Bharat / state

بہار: کورونا متاثرین کی تعداد 64 ، 26 مریض صحتیاب - بہار نیوز

پورا ملک کورونا کے خطرے سے گزر رہا ہے۔ کئی ریاستوں میں متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، ریاست بہار میں محکمہ صحت کی جانب سے پیش کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق کورونا متاثرین کی تعداد 64 ہوگئی ہے-

کورونا وائرس
کورونا وائرس
author img

By

Published : Apr 13, 2020, 1:21 PM IST

ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہو کرآج یہ تعداد 64 ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق اس مہلک وبا سے متاثرہ اضلاع میں سیوان فہرست میں اول ہے۔

اب تک 26 متاثرین کا علاج مکمل طور پر ہوا اور وہ صحتیاب ہوکر اپنے گھروں کو آچکے ہیں، جبکہ 37 لوگوں کا علاج جاری ہے۔

ریاست کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ اب تک اس وبا سے صرف ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔ ریاست میں اب تک کل 6 ہزار 676 سیمپل کی جانچ ہوئی ہے۔ پورے ریاست میں 300 کورنٹین مرکز بنائے گئے ہیں۔

حکومت نے اعداد و شمار میں بتایا ہے کہ سیوان ان متاثرین کے معاملے میں فہرست میں اول مقام پر ہے، یہاں متاثرین کی تعداد 29 ہے، جبکہ منگیر میں متاثرین کی تعداد 7، پٹنہ میں 5، گیا میں 5، بیگو سرائے میں 7، گوپال گنج میں 3، نالندا میں 2، سارن میں 1، لکھی سرائے میں 1، نوادہ میں 3 اور بھاگلپور میں ایک ہے۔

ریاست میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 26 ہے۔ این ایم سی ایچ سے 17 مریض صحتیاب ہوئے، ایمس پٹنہ سے 3 مریض اور اور جے ایل ایم این سی ایچ سے چھ مریض صحتیاب ہوکر اپنے گھر جا چکے ہیں، اب بھی 37 افراد زیر علاج ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.