ETV Bharat / state

کورونا واریئرز اعزاز سے سرفراز - ضلع ارریہ

عالمی وبا کورونا وائرس کے انفیکشن کے دور میں جب پوری دنیا لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھروں میں قید تھی، اس وقت ڈاکٹر کے عملے خدمت خلق میں مشغول تھے۔ ایسے ہی لوگوں کو آج اعزاز سے سرفراز کیا گیا ہے۔

کورونا ویریئرز اعزاز سے سرفراز
کورونا ویریئرز اعزاز سے سرفراز کورونا ویریئرز اعزاز سے سرفراز
author img

By

Published : Dec 26, 2020, 1:14 PM IST

ریاست بہار کے ضلع ارریہ سمیت ملک اس برس کے شروعات سے ہی ایک ایسی وبا سے گزرا ہے جس سے ملک اب تک پوری طرح سے باہر نہیں آ سکا ہے۔

اس کورونا میں ہزاروں لوگ ہلاک ہوئے اور متعدد نے اس وبا سے لڑ کر نئی زندگی پائی، اس کورونا دور میں ہر شخص کے جان کی حفاظت حکومت کی پہلی ترجیح رہی۔

کورونا ویریئرز اعزاز سے سرفراز

لوگوں کے گھروں سے باہر نکلنے پر مکمل پابندی رہی، کئی احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی تو وہیں کئی شعبہ سے وابستہ ایسے لوگ بھی تھے جنہوں نے اپنی جان جوکھم میں ڈال کر لوگوں کی خدمت کی۔

دن رات دیکھے بغیر انسانی خدمت میں پیش پیش رہے، ایسے ہی لوگوں کے لیے آج ارریہ کورٹ احاطہ میں ایک اعزازی تقریب کا اہتمام کیا گیا اور کورونا واریئرز کو اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔

ارریہ کورٹ سے وابستہ 29 لوگوں کو ارریہ کورٹ کے ضلع جج پیوش کمل دکشت نے گلدستہ اور سرٹیفیکٹ پیش کر اعزاز سے نوازا۔

ضلع جج نے کہا کہ جس وقت لوگ اپنے اپنے گھروں میں محفوظ تھے، اس مشکل بھرے وقت میں ارریہ ڈی ایل ایس اے کے ملازم کورونا واریئرز بن کر ہر حلقہ میں جا کر لوگوں کی مدد کر رہے تھے تاکہ لوگوں کو کسی طرح کی کوئی پریشانی نہ ہو۔

ڈاکٹر کے عملے خدمت خلق میں مشغول تھے ایسے ہی لوگوں کو آج اعزاز سے سرفراز کیا گیا ہے

ڈی ایل ایس اے کے اس کام کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے، ضلع جج نے کہا کہ ان کے اس کام کی تعریف ہائی کورٹ پٹنہ اور سپریم کورٹ تک ہوئی۔

اس شعبہ نے سماجی خدمت میں پیش پیش رہ کر شعبہ کے ساتھ ارریہ ضلع کا بھی نام روشن کیا ہے، کورونا واریئرز محمد ارمان نے کہا کہ سب کاموں سے اوپر انسانی خدمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کام سے اگر کسی کی زندگی بچتی ہے تو اس سے بڑا کوئی کام نہیں، آج ضرورت ہے ہر لوگ اپنی اپنی سطح سے اس سونچ کو فروغ دیں۔

جن کورونا واریئرز کو اعزاز سے نوازا گیا ان میں ایڈوکیٹ دکھ موچن یادو، رضوان عالم، انیل کمار، رام نارائن مہتا، رام پرکاش سنگھ، جے پرکاش سنگھ، اشوک کمار، کومود کمار پاسوان، رمن کمار، محمد انور رضوان، دیپک پنڈت، مرلی منوہر، محمد ارمان، محمد پرویز عالم، امر کمار گوسوامی، رادھے شیام، پنکج کمار ٹھاکر، وجے کمار سنگھ وغیرہ کے نام شامل ہیں۔

اس موقع پر ضلع جج کے علاوہ کورٹ سے وابستہ دیگر عہدے دار بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.