ETV Bharat / state

کشن گنج: دوسرے مرحلے کے لئے کورونا ٹیکہ کاری کا آغاز

author img

By

Published : Mar 1, 2021, 10:40 PM IST

کورونا ٹیکہ کاری کے دوسرے مرحلے کا آج سے آغاز ہوگیا ہے جس کے تحت 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو ٹیکہ لگایا جائے گا، اس کے علاوہ کسی مہلک بیماری میں مبتلا 45 سے 59 سال کے شہری کو بھی ٹیکہ لگایا جائے گا۔

کشن گنج: دوسرے مرحلے کے لئے کورونا ٹیکہ کاری کا آغاز
کشن گنج: دوسرے مرحلے کے لئے کورونا ٹیکہ کاری کا آغاز

کشن گنج: ملک بھر میں عام لوگوں کے لیے کورونا ٹیکہ کاری کا دوسرا محلہ ایک مارچ سے شروع ہوچکا ہے۔

ہیلتھ کیئر ورکرس اور فرنٹ لائن ورکرس کو کورونا ٹیکہ کاری کے پہلے مرحلہ میں ہی شامل کیا جاچکا ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں 60 سال سے زائد عمر کے لوگوں کو شامل کیا گیا ہے۔ ٹیکہ کاری کے عمل میں اس مرتبہ سرکاری ہیلتھ سنٹرز کے ساتھ ساتھ پرائیوٹ ہسپتالوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔

کرونا ٹیکہ کاری کے لئے رجسٹریشن کرانے کے تین طریقے ہیں، ایک ایڈوانس سیلف رجسٹریشن دوسرا ٹیکہ کاری کے مقام پر جاکر رجسٹریشن کرانے کی سہولیت دی گئی ہے اور تیسرا حکومت خود آپ سے ویکسین کے لیے رابطہ کریں گی اور آپ ٹیکہکاری کے دائرے میں آتے ہیں تو کووڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کرکے خود کو رجسٹریشن کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آروگیہ سیتو ایپ پر بھی رجسٹریشن کیا جا سکتا ہے کووڈ کے ویب سائٹ cowin.gov.in پر بھی رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

بہار میں کورونا وبا کا الرٹ، وزیراعلیٰ کا احتیاط برتنے کا مشورہ

کشن گنج کے سول سرجن ڈاکٹر نندن نے اس تعلق سے کہا کہ ”ویکسین لینے والا شخص کورونا کی زد میں آنے سے محفوظ ہے، لیکن پھر بھی اگر وہ کورونا سے تحفظ کے لئے جاری کئے گئے ہدایات پر عمل پیرا نہیں ہے تو وہ کورونا کے زد میں آسکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.