ETV Bharat / state

کورونا: بہار میں 215 نئے کیسز کی تصدیق - corona cases increase in bihar

جمعرات کے روز 215 نئے کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 8488 ہوگئی ہے۔

کورونا: بہار میں 215 نئے کیسز کی تصدیق
کورونا: بہار میں 215 نئے کیسز کی تصدیق
author img

By

Published : Jun 26, 2020, 8:21 AM IST

ریاست بہار میں کورونا مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ جمعرات کے روز 215 نئے کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 8488 ہوگئی ہے۔

بہار میں اب تک کورونا انفیکشن کے معاملے میں 181737 لوگوں کی کورونا جانچ ہوچکی ہیں۔

وہیں اب تک اس وائرس سے 56 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

مرکزی حکومت کی ہدایت کے بعد ان لاک-1 میں بہت سارے علاقوں میں نرمی دی گئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق 'اب تک مجموعی طور پر 181737 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ وہیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 374 افراد صحت مند ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔ بہار میں کورونا سے ریکاوری کی شرح 45 فیصد ہے۔'

واضح رہے کہ 'ریاست میں تارکین وطن مزدوروں کی واپسی کے بعد سے کورونا مریضوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 3 مئی کے بعد بہار پہنچنے والے بیشتر تارکین وطن کو کورونا مثبت پایا گیا ہے۔'

ان میں مہاراشٹر، دہلی، گجرات، ہریانہ، اتر پردیش اور راجستھان سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن مزدور شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.