ETV Bharat / state

کورونا: بہار میں 228 نئے کیسز کی تصدیق

پیر کے روز 228 نئے کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 7893 ہوگئی ہے۔

کورونا: بہار میں 228 نئے کیسز کی تصدیق
کورونا: بہار میں 228 نئے کیسز کی تصدیق
author img

By

Published : Jun 23, 2020, 7:37 AM IST

ریاست بہار میں کورونا مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ پیر کے روز 228 نئے کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 7893 ہوگئی ہے۔

بہار میں اب تک کورونا انفیکشن کے معاملے میں 163476 لوگوں کی کورونا جانچ ہوچکی ہیں۔

وہیں اب تک اس وائرس سے 52 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

مرکزی حکومت کی ہدایت کے بعد ان لاک-1 میں بہت سارے علاقوں میں نرمی دی گئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق 'اب تک مجموعی طور پر 163476 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ وہیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 136 افراد صحت مند ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔ بہار میں کورونا سے ریکاوری کی شرح 45 فیصد ہے۔'

واضح رہے کہ 'ریاست میں تارکین وطن مزدوروں کی واپسی کے بعد سے کورونا مریضوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 3 مئی کے بعد بہار پہنچنے والے بیشتر تارکین وطن کو کورونا مثبت پایا گیا ہے۔'

ان میں مہاراشٹر، دہلی، گجرات، ہریانہ، اتر پردیش اور راجستھان سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن مزدور شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.