ETV Bharat / state

کورونا: بہار میں 2803 نئے کیسز کی تصدیق

ہفتہ کے روز 2803 نئے کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 36 ہزار 314 ہوگئی ہے۔

author img

By

Published : Jul 26, 2020, 9:25 AM IST

کورونا: بہار میں 2803 نئے کیسز کی تصدیق
کورونا: بہار میں 2803 نئے کیسز کی تصدیق

ریاست بہار میں کورونا مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ ہفتہ کے روز 2803 نئے کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 36 ہزار 314 ہوگئی ہے۔

بہار میں اب تک کورونا انفیکشن کے معاملے میں 442125 لوگوں کی کورونا جانچ ہوچکی ہے۔

وہیں اب تک اس وائرس سے 232 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق 'اب تک مجموعی طور پر 442125 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ وہیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1668 افراد صحت مند ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔ بہار میں کورونا سے ریکوری کی شرح 68 فیصد ہے۔'

واضح رہے کہ 'ریاست میں بڑھتے ہوئے انفیکشن کے پیش نظر تمام اضلاع میں ایک بار پھر مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ یہ لاک ڈاؤن 31 جولائی تک نافذ رہے گا۔ اس سے پہلے پٹنہ سمیت دیگر کئی اضلاع میں کچھ دن کا لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا۔'

وہیں لاک ڈاؤن کے حوالے سے تمام اضلاع کے انتظامی افسران کو پہلے ہی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.