محکمہ صحت نے اتوار کو پندرہ اگست کی جانچ رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ پٹنہ ضلع میں سب سے زیادہ 253 معاملے ملے ہیں۔ اس کے بعد بھاگلپور میں 177، مدھوبنی میں 127، اورنگ آباد میں 113، مظفر پور اور سہرسہ میں 97-97 ، مشرقیچمپارن میں 96 ، نالندہ میں 90 ، پورنیہ میں 82 ، مغربی چمپارن میں 81 ، سیتامڑھی میں 78 ، سارن میں 74 اور گوپال گنج میں 71 افراد پازیٹیو پائے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 25 لاکھ سے زائد
وہیں ویشالی ضلع میں 57 ، بیگوسرائے میں 54 ، بھوجپور میں 52 ، مونگیر میں 50 ، بکسر میں 46 ، سمستی پور میں 37 ، لکھی سرائے میں 36 ، دربھنگہ ، مدھے پورا اور رہتاس میں 35-35 ، سپول میں 34 ، شیخ پورا میں 33 ، کھگڑیا میں 30 ، جموئی ، جہان آباد اور سیوان میں 28-28 ، ارول میں 21 ، بانکا میں 19 ، نوادہ میں 18 ، گیا میں 15 ، کٹیہار اور کشن گنج میں 13-13 ، ارریہ میں 10 ، شیوہر میں سات اور کیمور میں چھ انفیکشن کا شکار ہوئے ہیں۔
محکمہ نے بتایا کہ ان میں سے جھارکھنڈ کے رانچی اور بوکارو ضلع کے ایک۔ ایک شخص کا سیمپل پٹنہ میں لیا گیا ، جس کی جانچ رپورٹ میں دونوں پازیٹیو پائے گئے ہیں ۔ اس طرح 2187 لوگوںکے پازیٹیو ہونے سے ریاست میں کل متاثرین کی تعداد بڑھ کر 104093 ہوگئی ہے۔